آرمی چیف کی تقرری کے بعد الیکشن کا اعلان نہ کیا گیا تو لائحہ عمل سامنے لائیں گے، فواد چوہدری - News Today

Jobs,Cricket Live Match, Pakistan News, Urdu News

Post Top Ad

منگل، 22 نومبر، 2022

آرمی چیف کی تقرری کے بعد الیکشن کا اعلان نہ کیا گیا تو لائحہ عمل سامنے لائیں گے، فواد چوہدری


پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما اور سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری نے کہا ہے کہ ہمارا مطالبہ ملک میں نئے الیکشن ہے، اگر آرمی چیف کی تقرری کے بعد الیکشن نہیں ہونگے تو پھر ہمارا اگلا لائحہ عمل سامنے آئے گا۔
نجی نشریاتی ادارے کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ دونوں جماعتوں میں الیکشن کے حوالے سے غیر رسمی رابطے ہوئے، ہم نے حکومت سے کہا ہے الیکشن کا اعلان کریں، حکومت کہہ رہی ہے کہ حکومت میں رہیں گے، حکومت کو ڈر ہے کہ وہ الیکشن ہار جائیں گے، حکومت الیکشن کی تاریخ کا اعلان کرے باقی فریم ورک بیٹھ کرطے کرلیں گے۔

انہوں نے مزید کہا کہ الیکشن کرانا اس وقت تحریک انصاف نہیں پاکستان کا معاملہ ہے، الیکشن کے علاوہ ملک میں استحکام نہیں آسکتا، ٹیکنوکریٹس ملک میں استحکام نہیں لاسکتے، ٹیکنوکریٹس اگر لائے جائیں گے تو ملک میں عدم استحکام بڑھے گا، الیکشن کے بغیر کوئی طریقہ نہیں ہے۔


 

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Top Ad