عمران خان کو جیل میں دی گئی سہولیات کی مکمل تفصیل کا پتہ چل گیا - Pak Jobs Bank

Latest Jobs, Mechanical Engineering, Jobs,Cricket Live Match, News

Post Top Ad

اتوار، 27 اگست، 2023

عمران خان کو جیل میں دی گئی سہولیات کی مکمل تفصیل کا پتہ چل گیا

 اٹک آئی جی جیل خانہ جات پنجاب میاں فاروق نذیر نے جیل سیکیورٹی اور قیدیوں کو فراہم کی گئی سہولیات کا جائزہ لینے کیلئے ڈسٹرکٹ جیل اٹک کا اچانک دورہ کیا ۔اس دوران انہوں نے اندرون و بیرون سکیورٹی ، کچن ، اسپتال ، جوینائل وارڈ ، قیدی و حوالاتی بارکس سمیت چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کی سکیورٹی اور فراہم کی گئی سہولیات کا بھی تفصیلی جائزہ لیا ہے۔

جیل حکام نے انہیں بتایا کہ چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کو قانون کے  مطابق تمام تر سہولیات فراہم کی گئی ہیں۔ انکے کمرے میں بیڈ ، تکیہ ، بیڈ میٹرس ، میز ، کرسی ، ایئر کولر ، ایگزاسٹ فین ، جائے نماز ، انگریزی ترجمے کے ساتھ قران مجید ، مطالعہ کیلئے ایک درجن کے قریب کتابیں ، اخبار ، چائے تھرمس ، کھجوریں ، شہد ، اور ٹشو پیپر، پرفیوم موجود ہیں۔


عمران خان کیلئے انکے واش روم میں ویسٹرن کموڈ ، واش بیسن ، باتھ سوپ ، ایئر فریشنر ، تولیہ اور ٹشو پیپر موجود ہیں۔

چیئرمین پاکستان تحریک انصاف کی منگل کے روز فیملی اور جمعرات کے روز وکلا سے قانون کے مطابق ملاقات بھی کرائی جاتی ہے،ان کو طبی سہولیات کی فراہمی کیلئے پانچ ڈاکٹر تعینات کئے گئے ہیں،8گھنٹے ڈیوٹی پر ایک ڈاکٹر ہمہ وقت موجود رہتا ہے۔


آئی جی جیل خانہ جات پنجاب نے عمران خان سے جیل میں مہیا کی گئی سہولیات کے حوالے سے دریافت کیا جس پر انہوں نے فراہم کی گئی سہولیات پر اطمینان کا اظہار کیا اور جیل انتظامیہ کے تعاون کی تعریف کی ۔ آئی جی جیل خانہ جات نے سکیورٹی انتظامات کیلئے عمران خان کی بارک میں نصب کیمروں کی کارکردگی، لوکیشن اور پرائیویسی کو خصوصی طور پر چیک کیا اور اسے رولز کے مطابق درست پایا


عمران خان کے وکیل کے مطابق یہ سب جھوٹ ہے!

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Top Ad