اسلام آباد ہائیکورٹ نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) لانگ مارچ سے متعلق درخواست سماعت کیلئے مقرر کردی۔
راولپنڈی جلسے کیلئے اسلام آباد سے گزرنے کی اجازت سے متعلق درخواست پر چیف جسٹس عامر فاروق کل سماعت کریں گے۔
درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ 26 نومبر کو راولپنڈی جلسے تک جانے کیلئے اسلام آباد سے گزرنے کی اجازت دی جائے۔
عدالت عالیہ میں دائر درخواست میں کہا گیا کہ عمران خان کے ہیلی کاپٹر کو پریڈ گراؤنڈ استعمال کرنے کی اجازت بھی دی جائے۔
درخواست میں موقف اپنایا گیا کہ کارکنوں کو ہراساں کرنے سے روکنے کے احکامات بھی جاری کئے جائیں۔
یاد رہے کہ تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کارکنان کو 26 نومبر کو راولپنڈی پہنچنے کی ہدایت کی ہے۔
No comments:
Post a Comment