صدرمملکت سمری کی منظوری میں تاخیر کر سکتے ہیں؟ بڑا بیان سامنے آگیا - News Updates

Mechanical Engineering, Jobs,Cricket Live Match, News

Post Top Ad

بدھ، 23 نومبر، 2022

صدرمملکت سمری کی منظوری میں تاخیر کر سکتے ہیں؟ بڑا بیان سامنے آگیا

پاکستان مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنما شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ کوئی وجہ نہیں کہ صدرمملکت سمری کی منظوری میں تاخیرکریں، صدرمملکت ایک سال سمری پربیٹھیں لیکن پھربھی سمری تبدیل نہیں ہوگی۔
سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ آج کی مشاورت میں تمام جماعتوں کے رہنما شامل تھے، تمام جماعتوں کے رہنماؤں نے کہا کہ آرمی چیف کی تعیناتی وزیراعظم کا حق ہے، اس حوالےسے فیصلہ جلد ہو جائے گا۔
انہوں نے کہا کہ آئین میں رہنے کی چوائس نہیں ہوتی ، صدر کو آئین میں رہنا پڑے گا، صدراور وزیراعظم دونوں اسی ملک کے ہیں، دونوں آئین کے پابند ہیں۔
شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ صدرمملکت کی غیر جانبداری پرسوالات ہیں لیکن ان کواپنی ذمہ داری کا احساس بھی ہے۔


 

1 تبصرہ:

  1. Indian Oil Corporation has introduced Smart Booking modes to book an LPG Cylinder, simply giving a missed call, Sending an SMS or calling the IVRS Booking system using the registered mobile phone of the customer. online indane gas booking number Indian Oil Corporation has introduced Smart Booking modes to book an LPG Cylinder, simply giving a missed call, Sending an SMS or calling the IVRS Booking system using the registered mobile phone of the customer.

    جواب دیںحذف کریں

Post Top Ad