والدین کے سونے کے بعد نوجوان لوگ رات کو کیا کرتے ہیں؟ - News Updates

Mechanical Engineering, Jobs,Cricket Live Match, News

Post Top Ad

بدھ، 31 مئی، 2023

والدین کے سونے کے بعد نوجوان لوگ رات کو کیا کرتے ہیں؟

 حالیہ دنوں بحث و مباحثے کے پلیٹ فارم ’Quora


 پر ایک صارف نے سوال پوچھا کہ ”رات کو جب گھر والے سو جاتے ہیں تو نوجوان لوگ کیا کرتے ہیں؟ “سلونی نامی ایک لڑکی نے اس سوال کا کافی دلچسپ جواب دیا ہے۔ 

سلونی لکھتی ہے کہ چونکہ میں ٹین ایجر ہوں، لہٰذا میں اس سوال کا بہتر جواب دے سکتی ہوں۔

 میرے گھر والے 10سے 11بجے تک سو جاتے ہیں تاہم میں رات 2سے 3بجے تک جاگتی رہتی ہوں اور صبح 8سے 9بجے تک بیدار ہوتی ہوں۔ بعض راتوں میں تو میں صبح 5بجے تک جاگتی رہتی ہوں۔

سلونی بتاتی ہے کہ رات کو جاگ کر میں سب سے زیادہ جو کام کرتی ہوں وہ موسیقی سننا ہے۔

 اس وقت کوئی آپ کو ڈسٹرب نہیں کرتا، ہر طرف سکوت ہوتا ہے۔ چنانچہ یہ میوزک سننے کا بہترین وقت ہوتا ہے۔ بعض راتوں کو میں سونے سے دو سے تین گھنٹے پہلے تک ہوم ورک /سٹڈی کرتی رہتی ہوں۔رات کے اس پہر ہوم ورک کرنا بھی مجھے بہت اچھا لگتا ہے۔

سلونی لکھتی ہے کہ ان اوقات میں، میں فلمیں اور ٹی وی شوز بھی دیکھتی ہوں۔ ایک فلم دو سے تین گھنٹے کی ہوتی ہے، جو دن میں ایک ہی نشست میں دیکھنا مشکل ہوتا ہے۔ 

چنانچہ اس وقت میں اطمینان کے ساتھ پوری فلم دیکھ سکتی ہوں۔جب سارے سو جاتے ہیں تو میں خوب کھاتی ہوں۔ چپس، رات کا بچا ہوا کھانا، مشروب، چاکلیٹ اور ٹافیاں، حتیٰ کہ جو بھی دستیاب ہو، میں کھا جاتی ہوں۔

سلونی بتاتی ہے کہ رات کے اس وقت پرسکون ہو کر سوشل میڈیا کا استعمال بھی ایک خوش کن عمل ہے اور ہم نوجوان لوگ انسٹاگرام، یوٹیوب، سنیپ چیٹ، ٹک ٹاک اور دیگر سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر بے

 تکان گھنٹوں گزار سکتے ہیں۔اس کے علاوہ میں رات کے اس وقت دوستوں کے ساتھ میسجنگ پر بات بھی کرتی ہوں 

کیونکہ میری طرح میرا کوئی نہ کوئی دوست بھی جاگ رہا ہوتا ہے اور ہماری میسجنگ پر مسلسل بات ہوتی رہتی ہے۔


کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Top Ad