وزیر اعظم لیپ ٹاپ سکیم کیلئے اپلائی کیسے کیا جائے؟ - News Updates

Mechanical Engineering, Jobs,Cricket Live Match, News

Post Top Ad

بدھ، 31 مئی، 2023

وزیر اعظم لیپ ٹاپ سکیم کیلئے اپلائی کیسے کیا جائے؟

وزیراعظم شہباز شریف کی طرف سے طلبہ کے لیے لیپ ٹاپ پروگرام دوبارہ شروع کر دیا گیا ہے،

 جس میں پہلے کی طرح اعلیٰ کارکردگی دکھانے والے طلبہ کو لیپ ٹاپ دیئے جائیں گے۔ نیوز ویب سائٹ’پروپاکستانی‘ کے مطابق اس حوالے سے ’وزیراعظم یوتھ پروگرام‘ کے آفیشل ٹوئٹر اکاﺅنٹ پر ایک ٹویٹ میں بتایا گیا ہے

 کہ تمام اعلیٰ کارکردگی دکھانے والے طلبہ پی ایم یوتھ لیپ ٹاپ سکیم کے لیے اپلائی کر سکتے ہیں۔

پبلک سیکٹر یونیورسٹی کے تمام اعلیٰ کارکردگی دکھانے والے طلبہ پرائم منسٹر یوتھ پروگرام کی ویب سائٹ (laptop.pmyp.gov.pk)پر درخواست دے سکتے ہیں۔

 درخواست دینے کی آخری تاریخ 20جون ہے۔اس چھٹے مرحلے میں لیپ ٹاپ سکیم کے تحت ایک لاکھ طلبہ کو لیپ ٹاپ دیئے جائیں گے۔

 

رپورٹ کے مطابق ویب سائٹ پر درخواست دیتے ہوئے طلبہ کو اپنا شناختی کارڈ نمبر، موبائل فون نمبر، ای میل ایڈریس اور دیگر معلومات درستگی کے ساتھ مہیا کرنی ہوں گی۔ 

غلط معلومات مہیا کرنے پر رجسٹریشن منسوخ کر دی جائے گی۔ ویب سائٹ پر رجسٹرڈ ہونے کے بعد طلبہ کو اپنے اکاﺅنٹ میں ’لاگ اِن‘ ہونا ہو گا۔ 

اپنے اکاﺅنٹ میں ’ایپلی کیشن سٹیٹس‘ کے آپشن میں جا کر طلبہ اپنی درخواست کا سٹیٹس دیکھ سکتے ہیں۔

 

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Top Ad