بھارتی اداکارہ ویبھاوی اپا دھیائے ٹریفک حادثے میں ہلاک - Pak Jobs Bank

Latest Jobs, Mechanical Engineering, Jobs,Cricket Live Match, News

Post Top Ad

Wednesday, May 24, 2023

بھارتی اداکارہ ویبھاوی اپا دھیائے ٹریفک حادثے میں ہلاک

  بھارتی ٹی وی اور فلموں کی معروف اداکارہ ویبھاوی  اپا دھیائے ٹریفک حادثے میں ہلاک ہوگئیں۔

بھارتی میڈیا کے مطابق بھارتی ٹی وی سیریل ’ سارہ بھائی ورسز سارہ بھائی‘ میں اداکاری سے شہرت حاصل کرنے والی ویبھاوی  اپا دھیائے سڑک حادثے میں چل بسیں۔ ان کی موت ملک کے شمالی علاقے میں سفر کے دوران ہوئی۔ ان کی آخری رسومات ممبئی میں ادا کی گئیں۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق  ویبھاوی اپادھیائے نے متعدد فلموں اور ڈرامہ سیریلز میں کام کیا لیکن ان کو شہرت ’ سارہ بھائی ورسز سارہ بھائی‘ میں ادا کیے گئے ’ جسمین‘ کے کردار سے ملی۔انہوں نے سی آئی ڈی، عوام کی عدالت سمیت متعدد ٹی وی شوز میں اپنے فن کے جوہر دکھائے۔ ویبھاوی دپیکا پڈکون کی فلم ’ چھپاک‘ کا بھی حصہ تھیں۔

فلم اور ٹی وی انڈسٹری سے وابستہ شخصیات اور آرٹسٹس نے ویبھاوی کے اچانک انتقال پر انتہائی دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔


No comments:

Post a Comment

Post Top Ad