1 کروڑ 42 لاکھ 47 ہزار آٹے کے تھیلے "لاپتہ" ہو گئے، مفت آٹا سکیم کی نیب تحقیقات میں انکشاف - News Updates

Mechanical Engineering, Jobs,Cricket Live Match, News

Post Top Ad

بدھ، 24 مئی، 2023

1 کروڑ 42 لاکھ 47 ہزار آٹے کے تھیلے "لاپتہ" ہو گئے، مفت آٹا سکیم کی نیب تحقیقات میں انکشاف

 مفت آٹا سکیم کی نیب تحقیقات جاری ہیں، ابتدائی تحقیقات میں انکشاف ہوا کہ 1 کروڑ 42 لاکھ 47 ہزار آٹے کے تھیلے لاپتہ ہیں، کہاں گئے کچھ پتہ نہیں چل رہا۔ 

 نجی ٹی وی" ایکسپریس نیوز" کے مطابق رمضان المبارک میں پنجاب حکومت نے مستحق افراد میں مفت آٹا فراہم کیا تھا جس کے بعد شاہد خاقان عباسی نے الزامات عائد کئے تھے کہ اس سکیم میں 20ارب کے لگ بھگ کرپشن ہوئی ہے، اس کے بعد نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے نیب سے درخواست کی تھی کہ مفت آٹا سکیم کا آڈٹ کیا جائے اور تحقیقات کی جائیں۔

نیب کی ٹیم نے گذشتہ 2 روز سے تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے اور فلور ملز آفیشلز، سستا آٹا سیل پوائنٹس، محکمہ خوراک سمیت حکام سے ملاقاتیں کی ہیں۔ ابتدائی تحقیقات کے مطابق مفت آٹا سکیم میں تکنیکی اور انتظامی غلطیوں کا انکشاف ہوا ہے۔ ضلعی انتظامیہ اور فلور ملز کے درمیان ڈیٹا ری کنسائل نہ ہونے کے سبب1 کروڑ 42 لاکھ 47 ہزار آٹے کے تھیلے لاپتہ ہیں جن کا پتہ نہیں چل رہا ۔ 

ابھی تک صرف 3 کروڑ 18 لاکھ 76 ہزار تھیلوں کا ڈیٹا ری کنسائل ہوا ہے۔ درست اعدادوشمار دستیاب نہ ہونے سے نیب کو بھی مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے جبکہ فلور ملز کو 15 سے 20 لاکھ تھیلوں کے عوض سرکاری گندم کا اجرا ءنہیں کیا گیا۔


کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Top Ad