بہاولپور میں نوجوان کے ساتھ مبینہ طور پر زیادتی کی کوشش کے الزام میں 2 خواتین کو گرفتار کرلیا گیا ہے ۔
ترجمان ڈسٹرکٹ پولیس کے مطابق جلال پور پیر والا کے رہائشی نوجوان نے تھانہ دھوڑ کوٹ پولیس کو درخواست دی کہ بستی ودھنور کی دو خواتین نے اس کے ساتھ دوستی کی پھر زیادتی کرنےکی کوشش کرتی رہیں۔ نوجوان نے الزام عائد کیا ہے کہ دونوں خواتین نے گینگ بنا رکھا ہے، وہ غیر مردوں سے دوستی کے بہانے ان کے ساتھ زیادتی کرکے انہیں بلیک میل کرتی ہیں اور لاکھوں روپے بٹورتی ہیں۔
نوجوان نے بتایا کہ اس کے ساتھ زیادتی کرنے کے بہانے اپنے گروہ کے مردوں کو بلا کر لاکھوں روپے لوٹنے کی کوشش کی گئی۔پولیس نے دونوں خواتین کو گرفتار کرکے تحقیقات شروع کردی ہیں۔
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں