موسمیاتی تبدیلیوں سے تباہی کا ذمہ دار پاکستان نہیں ،ہر ممکن مدد کرینگے، طیب اردوان  - News Updates

Mechanical Engineering, Jobs,Cricket Live Match, News

Post Top Ad

پیر، 9 جنوری، 2023

موسمیاتی تبدیلیوں سے تباہی کا ذمہ دار پاکستان نہیں ،ہر ممکن مدد کرینگے، طیب اردوان 

 


جنیواترکیہ کے صدر رجب طیب اردوان نے کہاہے کہ موسمیاتی تبدیلی کی وجہ سے جو تباہی ہوئی اس کا ذمہ دار پاکستان نہیں ،سیلاب متاثرین کی بحالی ،انفراسٹرکچر اور تعمیر نوکیلئے ہر ممکن مدد کریں گے۔
جنیوا میں سیلاب متاثرین کی بحالی اور تعمیر نو پر کانفرنس سے ورچوئل خطاب کرتے ہوئے طیب اردوان نے کہاکہ سیلاب سے پاکستان کو تاریخی نقصان ہوا ،ترکیہ اپنے برادر ملک پاکستان کی پہلے بھی مدد کرتارہا ہے اور اب بھی کرے گا،ترک صدرنے کہاکہ موسمیاتی تبدیلی کی وجہ سے جو تباہی ہوئی اس کا ذمہ دار پاکستان نہیں ،پاکستان میں ہونیوالی تباہی سے عالمی برادری کو آگاہ کیا،ترکیہ ماضی کی طرح مستقبل میں بھی پاکستان کی بحالی میں مدد کرے گا ،سیلاب متاثرین کی بحالی ،انفراسٹرکچر اور تعمیر نو کیلئے ہر ممکن مدد کریں گے۔
ترکیہ کے صدر نے کہاکہ پاکستانی بھائیوں اور بہنوں کی مصیبت میں مدد کرنا ہماری ذمہ داری ہے، امید ہے کانفرنس پاکستان کی مشکل میں تعاون کیلئے موثر ثابت ہوگا۔



کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Top Ad