3 فارمیٹ 3 کپتان،ون ڈے اور ٹیسٹ کرکٹ کیلئے کس کو قومی ٹیم کا کپتان بنانے پر غور کیا جارہا ہے؟ تہلکہ خیز دعویٰ - News Updates

Mechanical Engineering, Jobs,Cricket Live Match, News

Post Top Ad

پیر، 9 جنوری، 2023

3 فارمیٹ 3 کپتان،ون ڈے اور ٹیسٹ کرکٹ کیلئے کس کو قومی ٹیم کا کپتان بنانے پر غور کیا جارہا ہے؟ تہلکہ خیز دعویٰ

 


کراچی (ویب ڈیسک) نجی ٹی وی نے ذرائع سے دعویٰ کیاہے کہ تینوں فارمیٹس کیلئے 3 الگ کپتان بنانے کا فارمولہ زیر غور ہے۔


نجی ٹی وی" ایکسپریس نیوز" کے مطابق قومی ٹیم کی کارکردگی بہتر بنانے کے لیے تینوں طرز میں الگ کپتانوں کے تقرر پر غور شروع ہو چکا،ٹیسٹ میں قیادت سرفراز احمد کو سونپنے کا امکان ہے, بابر اعظم بدستور ٹی ٹوئنٹی میں فرائض نبھاتے رہیں گے۔شان مسعود کو ون ڈے میں کپتان بنانے کی باتیں ہو رہی ہیں،اسی لیے انھیں نیوزی لینڈ سے ہوم سیریز میں نائب قائد کی ذمہ داری دی گئی البتہ بیٹرپر واضح کر دیا گیا کہ پہلے وہ کارکردگی میں بہتری لائیں،اسی کے بعد حتمی فیصلہ ہوگا،بصورت دیگر مختلف آپشنز دیکھے جائیں گے۔
یاد رہے کہ پاکستان ٹیم گذشتہ سال ہوم گراؤنڈ پر کوئی ٹیسٹ نہ جیت سکی، اسے مسلسل4 میچز میں ناکامی کا سامنا کرنا
 پڑا،آسٹریلیا کے بعد انگلینڈ سے بھی سیریز میں شکست ہوئی، اس دوران بابر اعظم کی انفرادی کارکردگی تو بہتر رہی مگر قیادت پر سوال اٹھائے گئے۔
پی سی بی کی مینجمنٹ کمیٹی سمجھتی ہے کہ ٹاپ بیٹر پر کام کا دباؤ بہت زیادہ ہے، بیٹنگ کے ساتھ انھیں قیادت کے معاملات بھی دیکھنا پڑتے ہیں،اسی لیے تینوں طرز میں الگ کپتان مقرر کرنے پر غور ہونے لگا ہے،بابر کو ٹی ٹوئنٹی میں قائد برقرار رکھا جائے گا، ان کی زیرقیادت قومی ٹیم نے گذشتہ سال ورلڈکپ کا فائنل کھیلا تھا۔ٹیسٹ میں ایک بار پھر سرفراز احمد کو ذمہ داری سونپی جا سکتی ہے، انھوں نے کیویز کیخلاف سب سے زیادہ رنز بنائے اور پلیئر آف دی سیریز قرار پائے۔ البتہ شان پر واضح کر دیا گیا کہ انھیں اپنی انفرادی کارکردگی بہتر بنانا ہوگی، اگر ایسا نہ ہوا تو دیگر آپشنز پر غورہوگا۔
دوسری جانب نیوزی لینڈ سے ہوم سیریز کے لیے شان مسعود کو نائب کپتان مقرر کرنے پر کپتان بابر اعظم اور بعض سینئرز خوش نہیں ہیں، بابر کے ساتھ اس حوالے سے مشاورت نہیں کی گئی تھی۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Top Ad