بلاول جب تک حکومت میں ہے ملک ڈیفالٹ نہیں کر سکتا: قمر زمان کائرہ - News Updates

Mechanical Engineering, Jobs,Cricket Live Match, News

Post Top Ad

پیر، 9 جنوری، 2023

بلاول جب تک حکومت میں ہے ملک ڈیفالٹ نہیں کر سکتا: قمر زمان کائرہ


بلاول بھٹو نوجوان لیڈر اس کے ویژن پر نوجوانوں کو عمل کرنا چاہیے، عمران خان کی باتوں میں نہیں آنا چاہیے کیونکہ وہ کہتا ہے کہ پاکستان سری لنکا بن جائیگا : رہنما پاکستان پیپلزپارٹی

بانی چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی ذوالفقار علی بھٹی کی سالگرہ کے حوالے سے تقریب میں خطاب کرتے ہوئے مشیر وزیراعظم برائے امور آزادکشمیر وگلگت بلتستان قمر زمان کائرہ کا کہنا تھا کہ جب تک بلاول بھٹو زرداری موجودہ حکومت کا حصہ ہیں ملک ڈیفالٹ نہیں ہو سکتا۔ ہماری اقتدار میں آنے کے بعد بجلی، گیس کی قیمت میں اضافہ ہوا جس سے عوام ناراض ہے جس کا بلاول بھٹو زرداری کا احساس ہے لیکن اگر مشکل فیصلے نہ کیے جاتے تو پاکستان کے ڈیفالٹ ہونے کا خطرہ تھا۔
انہوں نے کہا کہ بلاول بھٹو زرداری نوجوان لیڈر ہے اس کے ویژن پر نوجوانوں کو عمل کرنا چاہیے، عمران خان کی باتوں میں نہیں آنا چاہیے کیونکہ وہ کہتا ہے کہ پاکستان سری لنکا بن جائیگا لیکن ہم ایسا نہیں ہونے دینگے! خان صاحب کو کون سی گولی لگ گئی کہ اٹھتے نہیں ہیں، ہم عمران خان نہیں اس کی سوچ کے خلاف ہیں،اگر کوئی اپنی سیاسی جماعت میں واپس آ رہا ہے تو عمران خان پریشان ہو رہا ہے جبکہ ان کے اپنے ہینڈلرز ایک دوسرے کے کپڑے اتارنے میں مصروف ہیں۔

قمر زمان کائرہ کا کہنا تھا کہ ملک میں تعلیم اور صحت کا نظام مفت کرنا ہو گا جس کیلئے کام کر رہے ہیں، بھٹو کو ٹوٹا ملک، ہاری ہوئی بددل قوم ملی، بھٹو شہید نے ملک کو دنیا کی باوقار اقوام میں شامل کیا، شہید بی بی نے ملک سنبھالا تو حکومت چھین لی گئی، ہم نے دفاع اور خارجہ پالیسی مضبوط کی، حالات مشکل ہیں لیکن ملک کو مشکل حالات سے نکالنا ہمارا ورثہ ہے، مارشل لائوں اور آمریت کے باوجود پیپلز پارٹی آج بھی زندہ ، ہم توڑنے نہیں جوڑنے والے ہیں، پیپلزپارٹی میں ہی پاکستان کی بقاء ہے۔

پنجاب حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب عوام میں نکلیں تو پتا چلے کہ ہو کیا رہا ہے؟ وہ کر کیا رہے ہیں، گوداموں میں کروڑوں کا مال پڑا ہے اور کہتے ہیں کہ مہنگائی ہو گئی، پنجاب کا وزیراعلیٰ کیا کر رہا ہے؟ صوبائی حکومتوں کو اپنی ذمہ داریاں پوری کرنی چاہئیں۔ پاکستان بھر میں تاجروں، صنعتکاروں کے مافیاز سرگرم لیکن ہم ان کے ساتھ ہیں جو عوام کو ساتھ دے رہے ہیں۔


کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Top Ad