مسلح افواج کے سپریم کمانڈر کو دی جانے والی دھمکی، پی ٹی آئی کاسخت ردعمل - News Updates

Mechanical Engineering, Jobs,Cricket Live Match, News

Post Top Ad

ہفتہ، 19 نومبر، 2022

مسلح افواج کے سپریم کمانڈر کو دی جانے والی دھمکی، پی ٹی آئی کاسخت ردعمل


پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی رہنما شیریں مزاری نے بلاول بھٹو کے بیان پر رد عمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ بلاول صدر کو دھمکانے کی کوشش کررہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ کیا مسلح افواج کے سپریم کمانڈر کو دی جانے والی دھمکی کا نوٹس لیا جائے گا؟
واضح رہے کہ بلاول بھٹو زرداری نے کہا تھا کہ صدر عارف علوی کے پاس آخری چانس ہے اور امید ہے اس بار آئین اور قانون کے مطابق چلیں گے، اگر انہوں نے کچھ گڑ بڑ کرنے کی کوشش کی تو پھر انہیں اس کا نتیجہ بھی بھگتنا پڑے گا۔اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے بلاول کا کہنا تھاکہ عمران خان کے لانگ مارچ کا مقصد آرمی چیف کی تعیناتی کو متنازع بنانا ہے، ان کی آخری مایوس کن کوشش ہے کہ اداروں کو آئینی کردار ادا کرنے سے روکیں۔
ان کا کہنا تھا کہ عمران خان صرف اپنا سوچتے ہیں، اس کا نقصان صرف خان کو نہیں پورے پاکستان کو بھگتنا پڑے گا، عمران خان اپنی سیاست کو تعیناتی سے لنک کروا رہے ہیں، آپ کا مقصد حقیقی آزادی ہے پنڈی کیوں چُنا؟ پہلے بھی سازش کو ناکام کیا اب بھی عمران خان کی سازش کو ناکام کریں گے۔


کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Top Ad