ارشد شریف قتل کیس، تحقیقاتی ٹیم کا وقار اور خرم سے متعلق انکشاف - Pak Jobs Bank

Latest Jobs, Mechanical Engineering, Jobs,Cricket Live Match, News

Post Top Ad

Sunday, November 20, 2022

ارشد شریف قتل کیس، تحقیقاتی ٹیم کا وقار اور خرم سے متعلق انکشاف

کینیا میں قتل ہونے والے پاکستانی صحافی ارشد شریف قتل کیس کے اہم کردار  وقار احمد اور خرم احمد تحقیقات میں مدد کے وعدے سے مُکر گئے۔

پاکستانی تفتیش کاروں نے باضابطہ خط لکھ کر دونوں بھائیوں کو تعاون کا کہا تھا،  وعدے کے باوجود دونوں نیروبی میں ریور سائیڈ ریزیڈنس کی سی سی ٹی وی دینے میں ناکام رہے۔
تفتیش کاروں نے ارشد شریف کا موبائل اور آئی پیڈ بھی مانگا تھا تاہم دونوں بھائیوں نے وہ بھی فراہم نہیں کیا۔ پاکستانی ٹیم نیروبی اور دبئی میں تفتیش مکمل کرکے وطن واپس پہنچ چکی ہے۔

تفتیش کاروں نے ایموڈمپ شوٹنگ سائٹ پر انسٹرکٹرز اور دیگر افراد کی تفصیلات بھی طلب کی تھیں، ان افراد کےنام اور رابطے بھی مانگے گئےجنہوں نے ارشد شریف کو اسپانسر کرنے کو کہا تھا لیکن اس حوالے سے بھی پاکستانی تحقیقاتی ٹیم کے ساتھ تعاون نہیں کیا جا رہا۔


No comments:

Post a Comment

Post Top Ad