جنرل باجوہ کے مبینہ اثاثوں پر ترجمان پاک فوج کاردعمل سامنے آگیا - News Updates

Mechanical Engineering, Jobs,Cricket Live Match, News

Post Top Ad

Monday, November 28, 2022

جنرل باجوہ کے مبینہ اثاثوں پر ترجمان پاک فوج کاردعمل سامنے آگیا

 



ویب ڈیسک:سبکدوش ہونے والے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے متعلق سوشل میڈیا پر جاری مبینہ ٹیکس تفصیلات پر آئی ایس پی آر کا ردعمل سامنے آگیا ہے اور انکے اثاثوں سے متعلق اعدادوشمار کو گمراہ کن قراردیدیا ہے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر نے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کے خلاف مذموم مہم کی بھرپور مذمت کی ہے اور کہنا ہےکہ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ اور ان کی فیملی کے اثاثوں سے متعلق سوشل میڈیا پر گمراہ کن اعدادوشمار شیئر کیے گئے ہیں،یہ گمراہ کن اعداد و شمار مفروضوں کی بنیاد پر بڑھا چڑھا کر پیش کیئے گئے ہیں۔

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کے خلاف مذموم مہم پر آئی ایس پی آر کیجانب سے بیان میں کہا گیا ہے کہ یہ سراسر غلط تاثر دیا جا رہا ہے کہ یہ اثاثے آرمی چیف جنرل باجوہ کے چھ سالہ دور میں ان کے سمدھی کی فیملی نے بنائے۔

آئی ایس پی آر کا یہ بھی کہنا ہے کہ آرمی چیف اور ان کی فیملی کے اثاثوں سے متعلق اعداد و شمار قطعی طور پر حقائق کے منافی، کھلا جھوٹ اور بدنیتی پر مبنی ہیں۔


سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبر

اہم تقرری کی سمری پر صدر کیا فیصلہ کریں گے؟ عمران خان کا بڑا بیان

1 comment:

  1. Psyllium Husk, also known as Isabgol, is the seed and husk of the Plantago plant. Soluble fibre may be found in the husk that surrounds the isabgol seeds. When this is mixed with water, it absorbs the water and produces a gel. isabgol Aside from that, it is utilized in food preparation. Psyllium Husk, also known as Isabgol, is the seed and husk of the Plantago plant. Soluble fibre may be found in the husk that surrounds the isabgol seeds. When this is mixed with water, it absorbs the water and produces a gel. Aside from that, it is utilized in food preparation.

    ReplyDelete

Post Top Ad