سواتی جس ویڈیو کی بنیاد پر سب کہہ رہےہیں،وہ انہوں نےخود بنائی:فیصل واوڈا - News Updates

Mechanical Engineering, Jobs,Cricket Live Match, News

Post Top Ad

Monday, November 28, 2022

سواتی جس ویڈیو کی بنیاد پر سب کہہ رہےہیں،وہ انہوں نےخود بنائی:فیصل واوڈا


پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سابق وفاقی وزیر فیصل واوڈا نے کہا ہے کہ اعظم سواتی جس ویڈیو کا بار بار ذکر کر رہے ہیں اور جس کی بنیاد پر یہ سب کہہ رہے ہیں وہ ویڈیو انہوں نے خود بنائی۔

نجی چینل جیو کے پروگرام ’’جرگہ‘‘ میں میزبان سلیم صافی سے بات چیت کرتے ہوئے فیصل واوڈا نے کہا کہ کون سا غیرت مند آدمی ویڈیو لیک پر کہتا ہے کہ ہاں یہ میری ویڈیو ہے؟
انہوں نے کہا کہ ویڈیو انہوں نے خود بنائی، عمران خان سادہ آدمی ہیں ان کو سمجھ نہیں آ رہی۔ فیصل واوڈا نے مزید کہا کہ اعظم سواتی کے پاس اگر ویڈیو اوریجنل ہے تو ان کے پاس ویڈیو کیسے آئی؟ ان کے پاس اوریجنل ویڈیو ہے تو باقیوں کے پاس جعلی کیسے ہے؟

سابق وفاقی وزیر نے کہا کہ ویڈیو سے متعلق اعظم سواتی کا سارا بیانیہ جھوٹا ہے، پہلے انہوں نے ویڈیو کو لے کر احتجاج کیا، پھر روئے، پھر مارچ کیا، اور جب کسی چیز سے بات نہ بنی اور اصلیت کھل گئی تو سوشل میڈیا پر فوج کو ماں بہن کی گالیاں دیں۔

ی ٹی آئی سے نکالے گئے فیصل واوڈا کا یہ بھی کہنا ہے کہ اعظم سواتی کے الزامات کی خود سپریم کورٹ نے تردید کی ہے جس سے سارا بیانیہ دھڑام سے گر گیا۔

فیصل واوڈا نے الزام لگایا کہ انہوں نے یہ ویڈیو ہمدردی حاصل کرنے کیلئے سینیٹ میں لیڈر آف اپوزیشن بننے کی غرض سے خود بنائی۔ تاہم ان کے اس مؤقف پر سوشل میڈیا پر خوب تنقید کی جا رہی ہے۔

:سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبر





No comments:

Post a Comment

Post Top Ad