جسٹس قاضی فائزعیسیٰ نے ایک پھرچیف جسٹس پر سخت سوال اٹھا دیے - News Updates

Mechanical Engineering, Jobs,Cricket Live Match, News

Post Top Ad

اتوار، 20 نومبر، 2022

جسٹس قاضی فائزعیسیٰ نے ایک پھرچیف جسٹس پر سخت سوال اٹھا دیے

سپریم کورٹ کےسینئرجج جسٹس قاضی فائزعیسیٰ نے کہا ہے کہ کہیں نہیں لکھا کہ ججز تعیناتی کا اختیار چیف جسٹس کو ہے، آئین جوڈیشل کمیشن میں ہرممبر کو  برابر ووٹ کا حق دیتا ہے۔

کراچی میں سندھ ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن کے سالانہ عشائیے سے خطاب کرتے ہوئے سپریم کورٹ کے سینیئر جج جسٹس قاضی فائزعیسیٰ نے مزید کہا کہ پاکستان بنے7 سال ہی ہوئے تو اس کے جمہوری نظام پرحملہ کیا گیا، اُس وقت کی عدالت نے اس غیر جمہوری حملے کو غیرآئینی قرار دیا۔
انہوں نے کہا کہ آئین ساز اسمبلی برطرف کی گئی، اُس وقت جو غیرآئینی فیصلوں کی جڑ لگائی گئی اسکا ملک پرمنفی اثر پڑا، غیر قانونی فیصلے سے سابق وزیراعظم کو سزائے موت دی گئی۔

انہوں نے کہا کہ 2007 میں وکلا نے تحریک ججز کیلئے نہیں شہریوں کیلئے چلائی، 2007 میں قربانی کراچی کے شہریوں نے دی، مکا لہرانے والے نے کنٹینر کی سیاست شروع کی۔
جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کا کہنا تھا کہ بلوچستان کے وکلا کی بھی عدلیہ کیلئے بڑی قربانی ہے، کچھ لوگوں کی اقتدار کی ہوس کے باعث ملک کو نقصان ہوا۔

 

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Top Ad