The revolution is knocking, elections are the country's need, Imran Khan - News Updates

Mechanical Engineering, Jobs,Cricket Live Match, News

Post Top Ad

اتوار، 18 ستمبر، 2022

The revolution is knocking, elections are the country's need, Imran Khan

 

چئیرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے کہا ہے کہ انقلاب ہماری دہلیز پر دستک دے رہا ہے، پرامن الیکشن کے ذریعے راستہ فراہم کیا جائے، انتخابات پی ٹی آئی کی نہیں ملک کی ضرورت ہیں۔

سابق وزیراعظم عمران خان نے یہ بات پنجاب کی صوبائی کابینہ کے اراکین سے ملاقات کے دوران کہی۔انہوں نے کابینہ اراکین کو پنجاب کے ضمنی انتخابات میں شاندار کامیابی پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ نتائج پی ٹی آئی پر عوامی اعتماد کا اظہار ہیں۔


عمران خان نے کہا کہ پرویز الہٰی ایک عملی سیاستدان ہیں، ہم نے بھرپور ساتھ دینا ہے، پنجاب میں پی ٹی آئی سے عوام حقیقی آزادی کے ایجنڈے کی تکمیل کی توقع کر رہے ہیں۔ ملاقات میں صوبہ پنجاب کی انتظامی و سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

عمران خان نے کہا کہ پنجاب کی کابینہ اور پارلیمانی پارٹی حقیقی آزادی کے مؤقف پر عوام کے ساتھ کھڑی رہے، عوام ہمارے ساتھ ہیں، ہمیں جلد انتخابات کی جانب بڑھنا ہے۔


کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Top Ad