فواد چوہدری نے الیکشن کمیشن کے ممبر کی تعیناتی چیلنج کردی - News Updates

Mechanical Engineering, Jobs,Cricket Live Match, News

Post Top Ad

ہفتہ، 17 ستمبر، 2022

فواد چوہدری نے الیکشن کمیشن کے ممبر کی تعیناتی چیلنج کردی

 


پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما فواد چوہدری نے الیکشن کمیشن کے سندھ سے ممبر نثار درانی کی تعیناتی چیلنج کردی۔

فواد چوہدری نے اسلام آباد ہائیکورٹ میں داخل کروائی گئی درخواست میں نثار درانی کی تعیناتی غیر آئینی قرار دینےکی استدعا کی ہے۔درخواست گزار کا موقف ہے کہ نثار درانی سندھ حکومت کے ماتحت لا کالج میں بطور پرنسپل فرائض انجام دے رہا ہے۔

درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ نثار درانی ممبر الیکشن کمیشن رہنے کا اہل نہیں، عدالت تعیناتی غیر آئینی قرار دے۔اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس اطہر من اللّٰہ پیر کو درخواست کی سماعت کریں گے


کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Top Ad