"سیلاب زدگان کی مدد کرنا صدقہ جاریہ ہے قیامت کے دن یہی کام آئے گا"،عاطف اسلم - News Updates

Mechanical Engineering, Jobs,Cricket Live Match, News

Post Top Ad

جمعہ، 16 ستمبر، 2022

"سیلاب زدگان کی مدد کرنا صدقہ جاریہ ہے قیامت کے دن یہی کام آئے گا"،عاطف اسلم

 

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستانی معروف گلوکار عاطف اسلم کا سیلاب کی تباہ کاریوں سے متعلق بات کرتے ہوئے ،عوام سے سیلاب زدگان کی مدد کرنے کی اپیل کی اور کہا کہ "یہ ایک صدقہ جاریہ ہے قیامت تک کام آئے گا"۔


تفصیلات کے مطابق پاکستانی معروف گلوکار عاطف اسلم نے سما ءنیوز کو انٹرویو دیتے ہوئے سیلاب زدگان کی مدد کرنے کے حوالے سے بات کی اور کہا کہ" اپنی حیثیت کے مطابق جو کچھ کیا جا سکتا ہے وہ ہم کر رہے ہیں"۔ عاطف اسلم نے کہا کہ "ہمارا کارواں حال ہی میں سیلاب زدگان کے پاس پہنچا تھا، ہماری کوشش تھی کہ سستے ٹینٹ انہیں فراہم کیے جائیں کیونکہ وہاں کھانا کافی موجود تھا، ہم جو کرسکتے تھے ہم نے کیا"۔گلوکار نے کہا کہ "صدقہ جاریہ کریں قیامت کے دن وہی کام آئے گا"۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Top Ad