پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اعلان آج متوقع، قیمت کم نہیں ہوگی بڑھے گی: ذرائع - Pak Jobs Bank

Latest Jobs, Mechanical Engineering, Jobs,Cricket Live Match, News

Post Top Ad

Friday, September 16, 2022

پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اعلان آج متوقع، قیمت کم نہیں ہوگی بڑھے گی: ذرائع


ذرائع کا کہنا ہے کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا اعلان آج متوقع ہے، وزیر اعظم آفس نے وزارت خزانہ کو آگاہ کر دیا ہے۔

ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ اوگرا سمری میں پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کمی کی کوئی تجویز نہیں ہے، پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کمی کے بجائے معمولی اضافےکا امکان ہے۔


ذرائع کے مطابق پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں سے متعلق حتمی فیصلہ آج ہونے کا امکان ہے۔

خیال رہے کہ وزیراعظم شہباز شریف کے ازبکستان میں ہونے کی وجہ سے گزشتہ روز پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اعلان نہیں ہوسکتا تھا، وزیراعظم کی واپسی پر اعلان متوقع ہے۔




 

No comments:

Post a Comment

Post Top Ad