ایران نے 50 ہزار سے زائد افغان شہریوں کو ملک بدر کردیا - News Updates

Mechanical Engineering, Jobs,Cricket Live Match, News

Post Top Ad

جمعہ، 16 ستمبر، 2022

ایران نے 50 ہزار سے زائد افغان شہریوں کو ملک بدر کردیا

 

کابل (ڈیلی پاکستان آن لائن)  افغانستان کی پناہ گزینوں اور وطن واپسی کی وزارت (ایم او آر آر) نے کہا ہے کہ گزشتہ ماہ 50 ہزار سے زائد افغان مہاجرین کو ایران سے ملک بدر کیا گیا ہے۔


وزارت کے حکام کے مطابق قائم مقام افغان وزیر اور ایرانی سفیر بہادر امینیان نے افغان مہاجرین کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔ ایم او آر آر کے ایک اہلکار باسط انصاری نے کہا، 'افغانستان سے پناہ گزینوں کے امور کے وزیر اس میٹنگ میں موجود تھے، اور اس بات پر زور دیا گیا کہ پڑوسی ممالک، خاص طور پر ایران، افغانستان واپس آنے والے افغانوں کے لیے روزگار کے مواقع پیدا کرنے میں مدد کریں۔


افغان ٹی وی چینل طلوع نیوز کے مطابق  تارکین وطن کے حقوق کے بعض حامی ایران میں افغان مہاجرین کی صورت حال، خاص طور پر ان کی ملک بدری پر تشویش کا اظہار کر رہے ہیں۔

کابل میں ایران کے سفیر بہادر امینیان نے کہا کہ روزانہ تقریباً  تین ہزار  افغان غیر قانونی طور پر ایران میں داخل ہو رہے ہیں اور اتنی ہی تعداد میں ویزے اور قانونی دستاویزات کے ساتھ ایران کا سفر کر رہے ہیں۔


کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Top Ad