اسرائیل کے نئے آرمی چیف کون ہیں؟ - News Updates

Mechanical Engineering, Jobs,Cricket Live Match, News

Post Top Ad

Sunday, September 4, 2022

اسرائیل کے نئے آرمی چیف کون ہیں؟

 

اسرائیلی وزیردفاع بینی گینز نے میجرجنرل ہرتسی ہليفی کوملک کا نیا فوجی سربراہ نامزد کیا ہے۔

اسرائیلی وزارت دفاع کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا ہے کہ ہرتسی ہليفی اس وقت سبکدوش ہونے والے چیف آف جنرل اسٹاف افیف كوخافی کے نائب کے طور پرخدمات انجام دے رہے ہیں۔ان کی نامزدگی پر حکومت کی منظوری سے قبل آنے والے دنوں میں ایک مشاورتی کمیٹی غور کرے گی۔


وزارت دفاع نے بتایا کہ جنرل کوخافی کی مدت ملازمت ختم ہونے کے بعد میجرجنرل ہليفی آیندہ سال فروری میں اپنا نیا عہدہ سنبھالیں گے۔

بیان کے مطابق کہ بینی گینز نے ہليفی کوآپریشن کے مختلف تھیٹروں میں وسیع آپریشنل تجربےاورمختلف فوجی معاملات پر ان کی کمانڈنگ صلاحیتوں اور رویےکی وجہ سے آرمی چیف کے عہدے کیلئےسب سے موزوں افسرسمجھا ہے۔

اسرائیلی فوج کی ویب سائٹ کے مطابق ہرتسی ہليفی 1967ء میں مقبوضہ بیت المقدس (یروشلم) میں ایک آرتھوڈکس مذہبی یہودی خاندان میں پیدا ہوئے تھے۔وہ 1985ء میں پیراٹروپر کے طور پر فوج میں بھرتی ہوئے تھے اور 1993ء میں ایلیٹ سییرت متکال کمانڈو یونٹ میں شمولیت اختیار کی تھی، جس کے بعدوہ مختلف کمانڈ عہدوں پرفائزرہے تھے۔


صہیونی فوج نے بتایا کہ انھوں نے 2001ء سے تین سال تک سییرت متکال کے کمانڈر کی حیثیت سے خدمات انجام دیں اور پھر ترقی کرتے ہوئے 2014ء میں فوجی انٹیلی جنس کے سربراہ بنے اور 2018ء میں انھیں اسرائیلی فوج کی جنوبی کمان کا سربراہ مقرر کیا گیا تھا۔وہ فوجی انٹیلی جنس کے سربراہ کے عہدے پر فائز ہونے والے پہلے آرتھوڈکس یہودی تھے۔

فوج کی ویب سائٹ کے مطابق جنرل ہليفی نے عبرانی یونیورسٹی سے فلسفے اور کاروباری انتظام میں ڈگریاں حاصل کررکھی ہیں اور واشنگٹن کی نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی سے ریسورس مینجمنٹ میں ماسٹرز کیا ہے۔

نامز د آرمی چیف  کفرہاورنیم میں رہتے ہیں۔یہ اسرائیل کے زیر قبضہ مغربی کنارے میں واقع ایک یہودی بستی ہے۔


اسرائیلی وزیراعظم یائرلاپیڈ نے ہليفی کو آرمی چیف نامزد کرنے کے فیصلے کا خیرمقدم کیا ہے اور اسے ایک قابل قدراور فطری انتخاب قرار دیا ہے۔لاپیڈ نے ایک بیان میں کہا کہ ’’مجھے یقین ہے، وہ آئی ڈی ایف (اسرائیلی دفاعی افواج) کو بہت سی اہم کامیابیوں کی طرف لے جائیں گے۔


1 comment:

  1. If you are studying in himachal chinese buffet near me
    and you need books, himachal here in this post you will get in the pdf forma

    ReplyDelete

Post Top Ad