اس حکومت کے پیچھے جو بھی ہے وہ سن لے، عمران خان کی بڑی وارننگ - Pak Jobs Bank

Latest Jobs, Mechanical Engineering, Jobs,Cricket Live Match, News

Post Top Ad

Sunday, September 4, 2022

اس حکومت کے پیچھے جو بھی ہے وہ سن لے، عمران خان کی بڑی وارننگ



سابق وزیراعظم و پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے حکومت اور اس کے مددگاروں کو وارننگ دے دی ہے۔

بہاولپور میں جلسے سے خطاب میں عمران خان کا کہنا تھاکہ جو بھی حکومت کے پیچھے ہے، سن لے 4 مہینے بہت برداشت کرلیا، میں ایک کال دوں گا، پھر اسلام آباد والوں کو چھپنے کی جگہ نہیں ملے گی۔

انہوں نے کہا کہ کال دینے کا وقت قریب آتا جارہا ہے اور پوری قوم میرے ساتھ کھڑی ہے۔

عمران خان کا کہنا تھاکہ مجھے دیوار سے لگایا گیا تو کارنرڈ ٹائیگر بن جاؤں گا، پیغام دینا چاہتا ہوں کہ اب بھی وقت ہے، صاف شفاف الیکشن کروا دیں، خود کو بچالیں، ملک کو بچالیں۔

انہوں نے کہا کہ بہاولپورمیں یہاں ایک بہت بڑا مونچھا والا لوٹا ہے، ساڑھے تین سال حکومت میں بیٹھ کرعیاشی کرتا رہا پھر لوٹے کا منہ دوسری طرف ہو جاتا ہے، بہاولپور والوں وعدہ کرو کسی صورت اس لوٹے کو جیتنے نہیں دینا، مجھے جاگی ہوئی قوم نظر آ رہی ہے، ضمیر فروشوں، لوٹوں کے دن ختم ہوگئے ہیں


No comments:

Post a Comment

Post Top Ad