پاکستان تحریک انصاف کے رہنما و سابق معاون خصوصی ذلفی بخاری نے برطانوی شہریت چھوڑ دی۔
ذلفی بخاری نے شہریت چھوڑنے کی برطانوی محکمہ داخلہ کی تصدیقی دستاویزات سوشل میڈیا پر بھی جاری کیں
ٹوئٹر پر جاری اپنے بیان میں ذلفی بخاری کا کہنا تھاکہ کہا جاتا تھا یہ بھاگ جائے گا، اس کے پاس برطانوی پاسپورٹ ہے۔
انہوں نے کہا کہ آج میں نے پاکستان اور اپنے علاقے اٹک کے لوگوں کیلئے برطانوی شہریت اور وہاں رہنے کا حق چھوڑ دیا ہے، 100 فیصد پاکستانی ہوں، یہیں جینا مرنا ہوگا،اوورسیز پاکستانی ہمیشہ دل میں رہیں گے۔
اپنے ایک اور بیان میں زلفی بخاری نے کہا کہ اب باقاعدہ طور پر پاکستانی شہری ہوں اورعمران خان کے ساتھ مل کر حقیقی آزادی کی جنگ لڑوں گا
No comments:
Post a Comment