روس کے صدرولادی میر پیوٹن نے رضاکارانہ طور پر ہتھیارڈالنے، فوج سے بھاگنے اور لڑنے سے انکار کرنےوالے فوجیوں کو 10 سال تک قید کی سزادینے کے ترمیمی قانون پر دستخط کر دئیے ہیں۔
عالمی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق اس سے ایک قبل روس کی پارلیمنٹ نے فوجی نقل وحرکت کے دوران میں جرائم کی سزاؤں کو سخت کرنے کیلئے ترامیم کی منظوری دی تھی اور صدر نے اب اس ترمیمی قانون پربھی دستخط کر دئیے ہیں۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق اس قانون کے تحت ایسے روسی فوجی جو بلا اجازت راہ فراراختیارکرجاتے ہیں، لڑنے سے انکار کردیتے ہیں یا حکم عدولی کے مرتکب ہوتے ہیں،تو انہیں دس سال تک قید کی سزا کا سامنا ہوسکتا ہے۔لوٹ مار کرنے پر 15 سال قید کی سزا ہو گی۔
کریملن نے یہ قانونی ترامیم ایک ایسے وقت میں کی ہیں جب وہ یوکرین میں فوجی کارروائی میں شریک اپنی فوج کی صفوں کو مضبوط بنانے کی کوشش کر رہا ہے۔
No comments:
Post a Comment