وزیراعظم ہاؤس کی آڈیو لیکس میں ملوث مبینہ ہیکر غائب ؟ - News Updates

Mechanical Engineering, Jobs,Cricket Live Match, News

Post Top Ad

بدھ، 28 ستمبر، 2022

وزیراعظم ہاؤس کی آڈیو لیکس میں ملوث مبینہ ہیکر غائب ؟


 ڈارک ویب پر وزیراعظم ہاؤس کی مبینہ لیکڈ آڈیوز فروخت کرنے کے لیے پیش کرنے والے ہیکر کا اکاؤنٹ بند ہو گیا اور اس کا اکاؤنٹ غیرفعال ہو چکا ہے۔ ہیکر نے دعویٰ کیا تھا کہ وہ جمعہ کے روز مزید حیرت میں مبتلا کر دینے والی آڈیوز جاری کرے گا۔


سوشل میڈیا پر یہ آڈیوز ہفتہ کے شب سے گردش کرنا شروع ہوئیں اور اس کے بعد وزیراطلاعات مریم اورنگزیب اور وزیرداخلہ رانا ثناللہ کی طرف سے ان کی تصدیق کی گئی۔)یہ آڈیو کلپس مبینہ طور پر وزیراعظم ہاؤس میں ہونے والی گفتگو کی خفیہ ریکارڈنگز ہیں۔

جبکہ 27 ستمبر کو ایک ٹی وی انٹرویو میں وفاقی وزیر داخلہ نے دعویٰ کیا کہ یہ کوئی بَگ نہیں بلکہ ہیکنگ کی گئی ہے۔

واضح رہے کہ ہیکرز نے ان آڈیوز کو ڈارک ویب پر رکھا اور ان کی فروخت کا اعلان ایک فورم پر کیا۔ تاہم اب اس فورم نے مبینہ ہیکر کا اکاؤنٹ ہی معطل کر دیا ہے۔

ڈارک نیٹ پر نظر رکھنے والے اوپن سورس انٹیلی جنس گروپ نے منگل کی شام اعلان کیا کہ خود ہیکر بھی 24 گھنٹے سے زائد وقت سے غیرفعال ہو چکا ہے
اوپن سورس انٹیلی جنس نے اپنے ٹوئٹر ہینڈل پر لکھا، امید ہے کہ اب کسی کو مزید آڈیوز نہ مل سکیں کیونکہ پارٹی ختم ہو چکی ہے اب اپنا کام کریں۔

ٹوئٹر تھریڈ میں اسکرین شاٹس بھی شیئر کئے گئے جن سے واضح ہے کہ مبینہ ہیکر کا اکاؤنٹ بند کردیا ہے۔ اس حوالے سے فورم کا تھریڈ بھی بند کیا جا چکا ہے یعنی اب باقی لوگ بھی اس میں کوئی نئی پوسٹ نہیں کر سکتے

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Top Ad