جوہری پروگرام کے متعلق سعودی عرب کا ایران سے بڑا مطالبہ - News Updates

Mechanical Engineering, Jobs,Cricket Live Match, News

Post Top Ad

اتوار، 25 ستمبر، 2022

جوہری پروگرام کے متعلق سعودی عرب کا ایران سے بڑا مطالبہ


سعودی وزیر خارجہ فیصل بن فرحان نے کہا ہے کہ ایران کو اپنے جوہری وعدوں کی پاسداری کرنی چاہیے۔

اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے قبل اپنے ایک خطاب میں سعودی وزیر خارجہ نے کہا کہ روس اور یوکرین جنگ کا حل نکالنا ضروری ہے اور سعودی عرب یمن میں جنگ بندی کی مدت میں توسیع کی حمایت کرتا اور تمام تنازعات کو پر امن طریقے سے حل کرنے کا خواہاں ہے۔

فیصل بن فرحان کا کہنا تھا کہ  تمام ملکوں کو امن اور ترقی کے مواقع ملنا چاہیں، سعودی عرب سلامتی کونسل میں اصلاحات لانے کے اپنے مطالبات کی بھی تجدید کرتا ہے۔ ہم اقوام متحدہ کے چارٹر کے مطابق چلنے کے اپنے عزم کا اعادہ کرتے ہیں۔
ایران کے ایٹمی معاملہ پر گفتگو کرتے ہوئے شہزادہ فیصل بن فرحان نے زور دیا کہ تہران کو بین الاقوامی جوہری توانائی ایجنسی کے ساتھ تعاون کرنا چاہیے۔ انہوں نے کہا ایران اپنے جوہری وعدوں کو فوری پورا کرے اور اپنے ہمسایہ ملکوں کے ساتھ اعتماد سازی کے اقدامات بڑھائے۔

انہوں نے مزید کہا کہ عالمی برادری دہشت گردی کو سپانسر کرنے کے نظریات برآمد کرنے والے ملکوں کا سختی سے مقابلہ کرے۔
شہزادہ فیصل نے کہا سعودی عرب یمن میں جنگ بندی میں توسیع کی حمایت کرتا ہے۔ انہوں نے کہا 2015ء سے محصور تعز کی جانب راستے کھولنا ضروری ہے۔ اسی طرح یمن کی صدارتی کونسل کو فرائض ادائیگی کا اہل بنانا بھی ناگزیر ہو گیا ہے۔

سعودی وزیر خارجہ نے کہا مشرقی وسطی کی سلامتی کیلئے ضروری ہے کہ مسئلہ فلسطین کو 1967ء کی سرحدوں کے مطابق حل کر لیا جائے ۔ انہوں نے کہا مسئلہ فلسطین کے دو ریاستی حل کو کمزور کرنا قابل مذمت ہے۔

اپنے خطاب کے آخر میں انہوں نے کہا سعودی عرب توانائی کی منڈیوں میں توازن کو برقرار رکھنے کا خواہاں ہے۔ انہوں نے اگلی دو دہائیاں عالمی اقتصادی بحالی کے حصول کیلئے فوسل فیولز اور اس سےمتعلق ٹیکنالوجیز میں سرمایہ کاری کی اہمیت پر زور دیا۔


 

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Top Ad