

کمشنر کراچی نے ڈینگی کے بڑھتے ہوئے کیسز کے پیش نظر نوٹیفیکشن جاری
کردیا جس کے مطابق تمام اسکولوں میں اسمبلی اور پی ٹی ایک ماہ کے لیے معطل رہے گی جبکہ اسکولوں میں طلبا پوری آستین کی شرٹس پہنیں گے۔
اس کے علاوہ اسکول مستقل بنیادوں پر ڈینگی اور ملیریا اسپرے کرانے کے پابندہوں گے جبکہ تمام اسکولوں کے لیے ملیریا اور ڈینگی کے حوالے سے آگاہی سیشن کا انعقاد لازمی ہے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق ایس او پیز کا اطلاق تمام تر سرکاری اور نجی اسکولوں پر ہوگا۔
واضح رہے کہ سندھ میں 24گھنٹوں کے دوران 386 افراد میں ڈینگی وائرس کی تصدیق ہوئی ہے جن میں سے 349 متاثرہ افراد کا تعلق کراچی سے ہے ۔
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں