تحریک انصاف نے ایک ساتھ (ن) لیگ ، پیپلزپارٹی اور قومی وطن پارٹی کی وکٹیں اُڑالیں، رہنما پی ٹی آئی میں شامل - News Updates

Mechanical Engineering, Jobs,Cricket Live Match, News

Post Top Ad

جمعہ، 16 ستمبر، 2022

تحریک انصاف نے ایک ساتھ (ن) لیگ ، پیپلزپارٹی اور قومی وطن پارٹی کی وکٹیں اُڑالیں، رہنما پی ٹی آئی میں شامل


لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) مسلم لیگ( ن)، پیپلزپارٹی اور قومی وطن پارٹی سے وابستہ کچھ سیاستدانوں نے اپنی جماعتیں چھوڑ کر تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کر لی۔ نجی ٹی وی چینل "24نیوز "کے مطابق تحریک انصاف میں شامل ہونے والے  لیگی سیاستدانوں میں سابق وزیر سید شاہد مہدی نسیم شاہ، ان کے بیٹا سلمان شاہد اور عمران سلدیرا شامل ہیں۔ سید شاہد مہدی نسیم شاہ مسلم لیگ( ن) کے حلقہ این اے 163سے منتخب رکن اسمبلی ساجد شاہ کے بڑے بھائی ہیں۔


سلمان شاہ اور ایوب سلدیرا بھی صوبائی نشستو ںپر حلقہ پی پی 231سے الیکشن میں حصہ لے چکے ہیں۔ اس الیکشن میں سلمان شاہد نے 14ہزار اور ایوب سلدیرا نے 10ہزار سے زائد ووٹ لیے تھے۔ان کے علاوہ رحیم یار خان سے پیپلزپارٹی کے سابق رکن قومی اسمبلی غلام رسول کوریجہ اور ڈسٹرکٹ جنرل سیکرٹری پیپلزپارٹی چوہدری جہانزیب بھی تحریک انصاف میں شامل ہو گئے ہیں۔


قومی وطن پارٹی چارسدہ کے بابر علی خان محمد نے بھی تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان سے ملاقات کی ہے اور تحریک انصاف میں شمولیت کا اعلان کیا ہے۔ اس ملاقات میں وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان اور سابق رکن اسمبلی فضل خان بھی موجود تھے۔ بابر علی خان محمد سابق رکن صوبائی اسمبلی محمد علی خان محمد کے بیٹے اور سینیٹر حاجی دلاور خان کے پوتے ہیں۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Top Ad