اوور سیز پاکستانیوں نے ‘غیر ممنوعہ فنڈنگ’ کے نام سے فنڈنگز کرنا شروع کر دیں - Pak Jobs Bank

Latest Jobs, Mechanical Engineering, Jobs,Cricket Live Match, News

Post Top Ad

Tuesday, August 2, 2022

اوور سیز پاکستانیوں نے ‘غیر ممنوعہ فنڈنگ’ کے نام سے فنڈنگز کرنا شروع کر دیں



الیکشن کمیشن کے فیصلے کے بعد اوور سیز پاکستانیوں نے ‘غیر ممنوعہ فنڈنگ ‘ کے نام سے فنڈنگز کرنا شروع کردیں ہیں۔

تفصیلات کے مطابق  الیکشن کمیشن کے ممنوعہ فنڈنگ کیس سے متعلق فیصلے کے بعد  اوور سیز پاکستانیوں نے ‘غیر ممنوعہ فنڈنگ ‘ کے نام سے فنڈنگز کرنا شروع کردیں۔ تصویر میں دیکھا جا سکتا ہ ہے ایک اوور سیز پاکستانی نے  ‘فارن فنڈنگ ایجنٹ’ کے نام سے فنڈنگ کی۔

دوسری جانب  تحریک انصاف کی جانب سے کہنا ہے کہ اوورسیز پاکستانی فنڈنگ جاری رکھیں ہم آپ کا احترام دل جان سے کرتے رہے ہیں اور کرتے رہیں گے حکومتی اتحاد اور ان کے میڈیا حمایتی جو آج بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کو اسرائیلی اور امریکن ایجنٹ ڈیکئر کر رہے ہیں ان کو منہ کی کھانی پڑے گی۔

یاد رہے کہ الیکشن کمیشن نے  پی ٹی آئی ممنوعہ فنڈنگ کیس کا فیصلہ سناتے ہوئے کہا کہ تحریک انصاف نے ممنوعہ فنڈز لیے۔ پی ٹی آئی کے چیئرمین کیجانب سے جمع کروایا گیا بیان حلفی مس ڈیکلریشن ہے،پارٹی اکاونٹس کے حوالے سے بھی جھوٹا بیان حلفی جمع کرایا گیا۔


 

No comments:

Post a Comment

Post Top Ad