خرابی موسم کے باعث ہیلی کاپٹر حادثے کا شکار ہوا، آرمی چیف کی صدر مملکت سے گفتگو - Pak Jobs Bank

Latest Jobs, Mechanical Engineering, Jobs,Cricket Live Match, News

Post Top Ad

Tuesday, August 2, 2022

خرابی موسم کے باعث ہیلی کاپٹر حادثے کا شکار ہوا، آرمی چیف کی صدر مملکت سے گفتگو


صدر مملکت عارف علوی نے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے ٹیلی فون پر رابطہ کیا، اور بلوچستان میں ہیلی کاپٹر حادثے میں فوجی افسران اور جوانوں کی شہادت پر رنج و غم کا اظہار کیا۔

تفصیلات کے مطابق ایوان صدر سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ  آرمی چیف نے صدر مملکت کو بتایا کہ امدادی سرگرمیوں کے دوران خراب موسم کی وجہ سے حد نگاہ کم ہوئی جس کی وجہ سے ہیلی کاپٹرکو حادثہ پیش آیا۔ آرمی چیف نے بتایا کہ ہیلی کاپٹرکا ملبہ حاصل کرلیا گیا ہے اور تمام فوجی افسران و جوان جام شہادت نوش کرچکے ہیں۔

ایوان صدر کے مطابق آرمی چیف سے گفتگو میں صدر مملکت نے شہداء کے جنازے میں خود شرکت کرنے اور اہل خانہ سے اظہار تعزیت کرنےکا بھی ذکرکیا۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز اوتھل سے کراچی جاتے ہوئے پاکستان آرمی ایوی ایشن کا ہیلی کاپٹر لاپتہ ہوگیا تھا، آئی ایس پی آر کے مطابق ہیلی کاپٹر میں کورکمانڈر 12 کور سمیت 6 افراد سوار تھے اور ہیلی کاپٹر لسبیلہ میں فلڈ ریلیف آپریشن میں مصروف تھا۔

آئی ایس پی آر کی جانب سے بلوچستان میں پاک فوج کے لاپتہ ہیلی کاپٹر کا ملبہ ملنے کے بعد اس میں سوار کور کمانڈر کوئٹہ سمیت تمام 6 افسران و جوانوں کی شہادت کی تصدیق کر دی گئی۔


 

No comments:

Post a Comment

Post Top Ad