بلوچستان میں پاک فوج کے ہیلی کاپٹر حادثے پر امریکہ کا ردعمل سامنے آ گیا - News Updates

Mechanical Engineering, Jobs,Cricket Live Match, News

Post Top Ad

Tuesday, August 2, 2022

بلوچستان میں پاک فوج کے ہیلی کاپٹر حادثے پر امریکہ کا ردعمل سامنے آ گیا

 


امریکی قونصل خانے کی طرف سے ہیلی کاپٹر حادثے پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا گیا ہے۔

کراچی میں قائم  امریکی قونصل خانے کی جانب سے جاری  بیان میں کہا گیا ہے کہ حادثے میں ہونے والے جانی نقصان پر  پاکستان کی مسلح افواج اور پاکستانی عوام کے دکھ میں شریک ہیں۔

بیان میں مزید کہا گیا کہ ان افسران نے بلوچستان میں سیلاب متاثرین کی مدد کے دوران اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز بلوچستان کے علاقے میں پاک فوج کا ہیلی کاپٹر گر کر تباہ ہوا جس کے نتیجے میں لیفٹیننٹ جنرل سرفراز علی سمیت پاک فوج کے 6 افسران شہید ہوگئے تھے۔

ابتدائی تحقیقات کے مطابق موسم کی خرابی کے باعث فوجی ہیلی کاپٹر حادثے کا شکار ہوا، جس کے باعث پاک فوج کے افسران جام شہادت نوش کر گئے۔

No comments:

Post a Comment

Post Top Ad