تحریک انصاف کے تمام رہنماؤں نے پولیس کی طرف سے بے گناہ ہونے کی بنیاد پر ضمانت کی درخواستیں واپس لیں۔
تفصیلات کے مطابق لاہور کی انسداد دہشت گردی عدالت کی جج عبہر گل نے ملزمان کی عبوری ضمانتوں کی درخواست پر سماعت کی۔ملزمان کی طرف سے برہان معظم ملک اور میاں تبسم ایڈووکیٹ عدالت میں پیش ہوئے۔
تحریک انصاف کے رہنماؤں میں شفقت محمود، ڈاکٹر یاسمین راشد، حماد اظہر، عندلیب عباس ، میاں محمود الرشید، عمیر خان نیازی، جمشید چیمہ، مسرت جمشید چیمہ، اعجاز چودھری، میاں اسلم اقبال، ندیم عباس بارا اور دیگر کی ضمانتیں واپس ہوئیں۔
برہان معظم ملک ایڈووکیٹ کے مطابق پولیس نے تحریک انصاف کے تمام رہنماؤں کو 4 مقدمات میں بے گناہ قرار دیا ہے۔ سیاسی رہنماؤں پر دہشت گردی کی دفعات عائد کرنا آئین اور جمہوریت کی خلاف ورزی تھی۔دہشت گردی کا قانون دہشت گردوں کے لیے بنایا گیا تھا، سیاسی رہنماؤں کیلئے نہیں۔
پولیس کی جانب سے تفتیشی افسرنے عدالت میں بیان دیا کہ کسی مقدمہ میں ملزمان کی گرفتاری درکار نہیں ہے۔ ملزمان کا ان مقدمات میں کوئی کردار نہیں ہے۔پولیس نے تھانہ گلبرگ، بھاٹی گیٹ، تھانہ شفیق آباد اور تھانہ شاہدرہ میں درج مقدمات میں دہشت گردی کی دفعات ختم کیں اورتمام رہنماؤں کو بے گناہ قراردیا
No comments:
Post a Comment