راجہ ریاض کی اپوزیشن لیڈر تعیناتی پر سپیکر کو 30 دن میں فیصلے کا حکم - Pak Jobs Bank

Latest Jobs, Mechanical Engineering, Jobs,Cricket Live Match, News

Post Top Ad

Friday, August 5, 2022

راجہ ریاض کی اپوزیشن لیڈر تعیناتی پر سپیکر کو 30 دن میں فیصلے کا حکم



لاہور ہائیکورٹ نے راجہ ریاض کی اپوزیشن لیڈر تعیناتی پر سپیکر کو 30 دن میں فیصلے کا حکم دیتے ہوئے درخواست ارسال کر دی۔

لاہور ہائیکورٹ میں جسٹس مزمل اختر شبیر نے کیس پر سماعت کی۔ درخواستگزار منیر احمد کے وکیل نے موقف اختیار کیا کہ راجہ ریاض کو پی ٹی آئی کی اجازت کے بغیر اپوزیشن لیڈر تعینات کیا گیا۔

درخواست گزار نے عدالت کو بتایا کہ اراکین کے استعفے منظور نہ ہونے پر پی ٹی آئی کا اکثریتی جماعت کا سٹیٹس موجود ہے۔ راجا ریاض کی اپوزیشن لیڈر تعیناتی قوانین اور قواعد کے برعکس کی گئی، عدالت سپیکر قومی اسمبلی کو راجہ ریاض کو اپوزیشن لیڈر کے عہدے سے ہٹانے کے احکامات جاری کرے ۔

عدالت نے راجہ ریاض کو عہدے سے ہٹانے کےلئے دائر درخواست سپیکر قومی اسمبلی کو ارسال کر دی اور اس پر قانون کے مطابق 30 روز میں فیصلہ کرنے کا حکم دے دیا


 

No comments:

Post a Comment

Post Top Ad