مسلم لیگ ن کے رہنما اور سابق وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز شریف نجی دورے پر لندن روانہ ہوگئے۔
لندن میں سابق وزیراعلیٰ پنجاب خاندان کے افراد سے ملیں گے، سابق وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز شریف کی قائد مسلم لیگ ن نواز شریف سے بھی ملاقات ہوگی۔
حمزہ شہباز شریف نجی ائیرلائن سے لندن روانہ ہوئے۔
واضح رہے کہ ایک ہفتہ قبل سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد حمزہ شہباز کو وزارت اعلیٰ کا عہدہ چھوڑنا پڑا تھا اور انکی جگہ پرویز الہٰی پنجاب کے وزیراعلیٰ منتخب ہوئے تھے۔
No comments:
Post a Comment