ممنوعہ فنڈنگ کیس میں عمران خان نااہل ہو سکتے ہیں؟ بڑا بیان سامنے آگیا - Pak Jobs Bank

Latest Jobs, Mechanical Engineering, Jobs,Cricket Live Match, News

Post Top Ad

Monday, August 1, 2022

ممنوعہ فنڈنگ کیس میں عمران خان نااہل ہو سکتے ہیں؟ بڑا بیان سامنے آگیا

 



پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما طلال چوہدری نے کہا ہے کہ ممنوعہ فنڈنگ کیس میں عمران خان نااہل ہو جائیں گے۔

تفصیلات کے مطابق طلال چوہدری نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ فارن فنڈنگ صاف شفاف تھے تو 8 سال سے اسٹے کیوں لیے؟ کئی درجن درخواستیں لے کر بہانے بناتے رہے، انہوں نے الیکشن تاخیر کرنے کیلئے کئی درجن وکلا بدلے۔

ان کا کہنا تھا کہ مغربی عدالتوں کی مثالیں دیتے تھے تو جا کر اب خود انہیں چیلنج کریں کیونکہ الیکشن کمیشن کے فیصلے میں سزا پکی ہے۔انہوں نے کہا کہ یہ تو کروڑوں ڈالر کا معاملہ ہے جس میں بھارتی پیسہ بھی شامل ہے، ممنوعہ فنڈنگ بھی ان سے ریکور کی جائے گی، کل فیصلہ آنے کے بعد یہ منہ دکھانے کے قابل نہیں رہیں گے۔

طلال چوہدری نے کہا کہ کل فیصلہ چیف الیکشن کمشنر سنائے گا جو ان کا نامزد کردہ ہے، پاکستان میں اب اصل جمہوریت چلے گی۔

واضح رہے کہ الیکشن کمیشن آف پاکستان نے پی ٹی آئی فارن فنڈنگ کیس کا فیصلہ کل سنانے کا اعلان کردیا۔

الیکشن کمیشن کا تین رکنی بینچ کل محفوظ فیصلہ سنائے گا جب کہ یہ فیصلہ چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجا کی زیر صدارت تین رکنی بینچ سنائے گا۔

No comments:

Post a Comment

Post Top Ad