پرویز الہیٰ پر مکمل اعتماد کا اظہار، چوہدری شجاعت سے لاتعلقی کا اظہار - Pak Jobs Bank

Latest Jobs, Mechanical Engineering, Jobs,Cricket Live Match, News

Post Top Ad

Monday, August 1, 2022

پرویز الہیٰ پر مکمل اعتماد کا اظہار، چوہدری شجاعت سے لاتعلقی کا اظہار


مسلم لیگ ق گلگت بلتستان اور بلوچستان کے سیکریٹری اطلاعات نے طارق بشیر چیمہ اور چوہدری شجاعت کی پریس کانفرنس سے لاتعلقی کا اظہار کردیا۔ 

مسلم لیگ ق گلگت بلوچستان کے سیکرٹری اطلاعات مقبول ولی نے سابق صدر مسلم لیگ چودھری شجاعت حسین اور سابق سیکرٹری جنرل طارق بشیر چیمہ کی پریس کانفرنس سے اظہار لاتعلقی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ مسلم لیگ گلگت بلتستان کے صدر تو کیا پوری پارٹی کا ایک عہدیدار بھی طارق بشیر چیمہ کے ساتھ نہیں۔

مقبول ولی نے کہا کہ طارق بشیر چیمہ نے جھوٹ کا سہارا لیتے ہوئے گلگت بلتستان کے صدر کی اپنی حمایت کے بارے میں کہا، صدر مسلم لیگ گلگت بلتستان تو کیا پارٹی کا کوئی عہدیدار بھی طارق بشیر چیمہ صاحب اپنے ساتھ دکھائیں یا نام لیں۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ ق گلگت بلتستان کے تمام عہدیدار اور کارکنوں زرداری کے ہاتھوں پارٹی کو کھلونا بنانے کے خلاف ہیں، ہم پاکستان مسلم لیگ کی پارلیمانی اکثریت کے ساتھ ہیں اور چوہدری پرویزالٰہی ، چوہدری مونس الٰہی اور دیگر مسلم لیگی پارلیمانی قیادت پر مکمل اعتماد کا اظہار کرتے ہیں۔

دوسری جانب سیکرٹری اطلاعات مسلم لیگ بلوچستان نے بھی طارق بشیر چیمہ کے بیان کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ آج طارق بشیر چیمہ نے پریس کانفرنس میں صدر مسلم لیگ بلوچستان کا ذکر کیا جو قابل افسوس ہے۔


 

No comments:

Post a Comment

Post Top Ad