سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہا کہ پاکستان ایک آزاد ملک ہے ہم غلامی کسی کے نہیں چاہتے ۔
تفصیلات کے مطابق سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے صوابی میں یوتھ کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ چیئرمین عمران خان ملک کی خود مختاری اور حقیقی آزادی کی جدوجہد کر رہے ہیں ، ایمل ولی کی بے بنیاد الزامات کی مذمت کرتا ہوں ،ایمل ولی یا شواہد سامنے لائے یا معافی مانگے۔تحریک انصاف اس وقت ملک کی سب سے بڑی نمائندہ پارٹی ہے ، ہم الیکشن کے لئے تیار ہیں ڈٹ کر مقابلہ کریں گے ،آپریشن ریجیم چینج کو ریورس گئیر لگ چکا ہے ، قوم نے چیئرمین عمران خان کا بیانیہ قبول کیا ۔
وزیراطلاعات سندھ شرجیل میمن نے وزیراعظم شہباز شریف سے پی ٹی آئی غیرملکی فنڈنگ پر فوری جے آئی ٹی تشکیل دینے کا مطالبہ کر دیا۔
اپنی ٹوئٹ میں انہوں نے کہا کہ یہ معاملہ اب صرف غیرملکی فنڈنگ کا نہیں رہا،حالیہ خبروں سے اقرباپروری سمیت کرپشن اور منی لانڈرنگ بھی سامنے آئی ہے۔
No comments:
Post a Comment