پنجاب حکومت کی بہتر کارکردگی کیلئے عمران خان کا بڑا اقدام - Pak Jobs Bank

Latest Jobs, Mechanical Engineering, Jobs,Cricket Live Match, News

Post Top Ad

Friday, August 5, 2022

پنجاب حکومت کی بہتر کارکردگی کیلئے عمران خان کا بڑا اقدام

 


 پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی جانب سے پنجاب حکومت کی ہفتہ وار کارکردگی رپورٹ لینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق سابق وزیر اعظم عمران خان نے حکومت پنجاب کو صوبے بھر میں  پی ٹی آئی کے ترقیاتی منصوبوں کو تیزی سے مکمل کر نے کی ہدایت جاری کی ہے۔

ذرائع کے مطابق عمران خان نے تمام وزراء کو دن میں 14 گھنٹے کام کرنے کی بھی ہدایت کی ہے۔

عمران خان کا وزراء کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہنا تھا کہ کسی صورت بھی کرپشن کو برداشت نہیں کیا جائے گا۔

واضح رہے کہ پنجاب کی 21 رکنی کابینہ کا ہفتے کے روز حلف اٹھانے کا امکان ہے۔



No comments:

Post a Comment

Post Top Ad