مسلم لیگ ن کی نائن صدر مریم نواز نے کہا ہے کہ عمران خان نے آئی ایم ایف سے کیا ہوا معاہدہ پورا نہیں کیا، جس کی وجہ سے ہمیں مشکلات ہو رہی ہیں، اور آئی ایم ایف ہم سے ناک سے لکیریں نکلوا رہا ہے۔
لاہور کے علاقےگرین ٹاؤن میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے مریم نواز کا کہنا تھا کہ عمران خان نے آئی ایم ایف سے معاہدہ کرکے بہت برا کیا، پھر معاہدے کی خلاف ورزی کرکے اور بھی برا کیا، اب آئی ایم ایف معاہدے کیلئے ناک سے لکیریں لگوا رہا ہے، عمران خان نے خزانہ خالی کردیا،آج آئی ایم ایف ہم پر اعتبار کرنے کو تیار نہیں، آج پاکستان کے پاس بھی کچھ نہیں ہے، وعدہ کرتی ہوں کہ ان مسائل سے نکالنا ہماری ذمہ داری ہے، محنت کر کے نواز شریف اور شہباز شریف آپ کو بحرانوں سے نکالیں گے۔
انہوں نے کہا کہ حکومت کو پٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں دل پر پتھر رکھ کر بڑھانا پڑیں، انہوں نے سمجھا کہ مریم نواز عوام میں نہیں نکلےگی، جب بھی عوام تکلیف میں ہوگی نوازشریف کی بیٹی نکلے گی، میں آلو پیاز کے ریٹ پتا کرنے آئی ہوں اور آپ کے ساتھ کھڑی ہوں گی، یہ مسائل ہمارے پیدا کردہ نہیں ہیں۔
مریم نواز کا کہنا تھا کہ فتنہ خان آپ کو جن مسائل میں چھوڑ کرگیا ہم انہیں پوری محنت سے ختم کریں گے، اگر ن لیگ نے چیلنجز میں حکومت لی تو نمٹنا بھی آتا ہے، 2018ء میں جب الیکشن چرا کر مسلط ہوا تو اس نے خزانے پربھی ہاتھ صاف کرلیا، فتنہ خان نے پاکستان کو سری لنکا بنانےکا پورا بندوبست کیا ہوا تھا، فتنہ خان کو دکھ ہےکہ پاکستان سری لنکا کیوں نہیں بنا۔
انہوں نے کہا کہ شہباز شریف نے آٹے پر چینی پر سبسڈی دی، فتنہ خان کو انگوٹھیوں کے بدلے فیکٹریوں کےگیٹ کھلوانا یاد تھا، لیکن کارخانوں کیلئے تیل منگوانا یاد نہیں تھا، فتنہ خان نے تاریخ کا سب سے بڑا ڈاکا پنجاب کے عوام کے مینڈیٹ پر ڈالا، پنجاب 12 کروڑ عوام کا صوبہ ہے جس پر فرح گوگی کو مسلط کردیا گیا، ابراہیم مانیکا 4 سالوں میں ارب پتی ہوگیا، جو بھی ٹینڈر پاس ہوتا اس میں ابراہیم مانیکا کاحصہ جاتا۔
No comments:
Post a Comment