پی ٹی آئی نے این اے 245 عامر لیاقت کے سابق حلقےمیں امیدوار فائنل کر لیا - Pak Jobs Bank

Latest Jobs, Mechanical Engineering, Jobs,Cricket Live Match, News

Post Top Ad

Monday, July 4, 2022

پی ٹی آئی نے این اے 245 عامر لیاقت کے سابق حلقےمیں امیدوار فائنل کر لیا



پاکستان تحریک انصاف(پی ٹی آئی)نے این اے 245 میں محمود مولوی کو امیدوار نامزد کرنے کااعلان کر دیا۔


پی ٹی آئی رہنما علی زیدی نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہاکہ این اے 245 میں ووٹنگ ٹرن آؤٹ سے پتہ چلے گا پی ٹی آئی کتنی بڑی جماعت ہے،ان کا کہناتھا کہ ایم کیو ایم کراچی کے اندرکی جماعت بن کر رہ گئی ہے،پیپلزپارٹی سندھ کے اندرکی جماعت بن کر رہ گئی ہے۔


 علی زیدی نے کہاکہ الیکشن کو 20 دن باقی ہیں اور آج سندھ کے آراوکو تبدیل کردیاگیا،سپریم کورٹ سے گزارش ہے پنجاب کی طرح سندھ کیلئے ہدایت دے،پی ٹی آئی رہنما نے کہاکہ سندھ بلدیاتی الیکشن کی تاریخ کے بعد تقرروتبادلے کیے گئے،جس پر الیکشن کمیشن کوخط بھی لکھیں گے عدالت کادروازہ بھی کھٹکھٹائیں گے۔


انہوں نے کہاکہ حیدرآباد میں من پسند پولیس والوں کی ٹرانسفر پوسٹنگ کی گئی،سندھ ہائیکورٹ میں تقرروتبادلوں کیخلاف پٹیشن دیں گے۔


No comments:

Post a Comment

Post Top Ad