کیا عمران خان نے بُش کی کامیابی پر نفل پڑھے تھے؟ حافظ حمداللہ کا حیرت انگیزبیان - Pak Jobs Bank

Latest Jobs, Mechanical Engineering, Jobs,Cricket Live Match, News

Post Top Ad

Sunday, July 3, 2022

کیا عمران خان نے بُش کی کامیابی پر نفل پڑھے تھے؟ حافظ حمداللہ کا حیرت انگیزبیان

 

پی ڈی ایم کے ترجمان حافظ حمداللہ کا کہنا ہے کہ سابق امریکی صدر جارج  بُش کی کامیابی پر نفل پڑھنے والا نیازی امریکا دشمنی کا بھاشن جھاڑ  رہا ہے۔
پی ٹی آئی چیئر مین عمران خان کی تقریر پر رد عمل دیتے ہوئے حافظ حمداللہ نےکہا کہ  عمران نیازی فرح گوگی کے حوالے سے اربوں روپےکی مبینہ کرپشن اور چوری کا جواب دیں۔ عمران خان مولانا فضل الرحمان پر تنقید سے پہلے قوم کو یہ بتا دیں کہ آپ کے بچے کہاں ہیں اور کس سے تربیت پا رہے ہیں؟جارج بُش کی کامیابی پر دو رکعت نفل نماز پڑھنے والا نیازی امریکا دشمنی کا بھاشن جھاڑ رہا ہے۔

ترجمان پی ڈی ایم نے مزید کہا کہ عمران خان نے ٹرمپ کے کہنے پر کشمیر نریندر مودی کے حوالے کیا اور
 کلبھوشن کو این آر او دیا۔
دوسری جانب پاکستان پیپلز پارٹی کے ترجمان فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ عمران خان ملک سے بھاگ جاتے مگر لندن اور امریکا میں جیل جانےکا خطرہ ہے۔ان کا کہنا تھا کہ آصف زرداری پرالزام لگانےسے قبل عمران خان اپنے والد کی کرپشن کی صفائی دیں، بشریٰ ،گوگی اورکپتان، لوُٹ گئے پاکستان۔پی پی رہنما نے کہا کہ خیبر پختونخوا کا پیسا لوٹ کر عمران خان کے جلسے کیے جا رہے ہیں۔

No comments:

Post a Comment

Post Top Ad