عنقریب ڈمی حکومت کا جنازہ دھوم سے نکلے گا، شیخ رشید - News Updates

Mechanical Engineering, Jobs,Cricket Live Match, News

Post Top Ad

Friday, July 1, 2022

عنقریب ڈمی حکومت کا جنازہ دھوم سے نکلے گا، شیخ رشید

سربراہ عوامی مسلم لیگ اور سابق وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ یہ ایک ڈمی حکومت ہے جس کا ایجنڈہ صرف اپنے کیس ختم کرنا اورآئی ایم ایف کے اشاروں پر ناچنا ہے، عنقریب ڈمی حکومت کا جنازہ دھوم سے نکلے گا۔
شیخ رشید سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر پیغام جاری کرتے ہوئے لکھا کہ حکومت کو کوئی غرض نہیں کہ غریب پر کیا بیت رہی ہے، یہ اپنا ملبہ دوسروں پر ڈال کر خود چلے جائیں گے، یہ ملک کو شدید ترین معاشی،سیاسی اور اقتصادی بحران میں ڈال جائیں گے۔
انہوں نے کہا کہ حکمران ضمنی الیکشن چوری کرنے کی کوشش کریں گے، پٹرول میں 15 روپے اور ڈیزل میں 14 روپے اضافے کے بعد جولائی میں مہنگائی کے اور ٹیکے لگیں گے، عوام کو ریلیف نہیں تکلیف ملے گی۔
شیخ رشید نے مزید کہا کہ لوگ گھریلو سامان بیچ کر گزارہ کررہے ہیں اور ابھی بجلی کا بل بھی آنا ہے، ووٹ بیچنے والے کو عہدے اور پارٹی ٹکٹ مل رہے ہیں، عنقریب حکومت کا سیاسی جنازہ دھوم سے نکلے گا۔

1 comment:

  1. Dates for the Meghalaya Board 12th Exam are anticipated to be released soon. You can find the Meghalaya Board HSSLC Question Paper 2023 for all subjects—arts, sciences, commerce, and vocational—in this website. MBOSE 12th Class Question Paper These examinations are based on the HSSLC that the MBOSE has prescribed. MBOSE 12th Model Test Paper 2023 has been Uploaded the All Subject Wise Download to the Students who are Going to Appear in the MBOSE. Meghalaya Board 12th Model Paper 2023 is Very Important for Public Exam Preparation. Each Student Uses All Sorts of Methods to Get a Good Score in the MBOSE.

    ReplyDelete

Post Top Ad