مونس الٰہی کیخلاف منی لانڈرنگ کا مقدمہ، چوہدری برادران کا بڑا فیصلہ - News Updates

Mechanical Engineering, Jobs,Cricket Live Match, News

Post Top Ad

بدھ، 15 جون، 2022

مونس الٰہی کیخلاف منی لانڈرنگ کا مقدمہ، چوہدری برادران کا بڑا فیصلہ

سابق وفاقی وزیر مونس الٰہی کے خاندان نے ایف آئی کی جانب سے دائر کیا گیا مقدمہ  لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

مونس الہٰی  کے وکیل عامر سعید کا کہنا ہے کہ مقدمے سے قبل تحقیقات کرنا ضروری ہے، تفتیش کئے بغیر مقدمہ درج نہیں ہو سکتا، ایف آئی اے کا مقدمہ بدنیتی پر مبنی ہے۔
انہوں نے بتایا کہ چوہدری برادران نےایف آئی اے کے مقدمے کو لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کرنے کا فیصلہ کیا ہے، جس کیلئے جلد درخواست دائر کی جائے گی۔
یاد رہے کہ  ایف آئی اے لاہور نے منی لانڈرنگ کے الزام پر مونس الہٰی کیخلاف مقدمہ درج کیا ہے، جس میں منی لانڈرنگ ایکٹ کی دفعات شامل کی گئی ہیں، مونس الٰہی کے علاوہ نواز بھٹی اور مظہراقبال کے خلاف بھی منی لانڈرنگ کا مقدمہ درج کیا گیا ہے۔

1 تبصرہ:

  1. Kerala Board 10th Question Paper 2023, Kerala Board SSLC Question Paper 2023 THSLC Question Paper 2023 Dear all Kerala Students: Here is latest information and updates of General Education Department Government of Kerala and Kerala SSLC Model Paper 2023 official website Kerala Board Students are waiting for Kerala Board Question Paper 2023 for SSLC/THSLC examination, Kerala Class 10th Question Paper 2023, Kerala 10th Model Paper 2023, SSLC Model Paper 2023 Kerala Board 10th Model Paper 2023 will available online.

    جواب دیںحذف کریں

Post Top Ad