پی ٹی آئی کے چیئرمین عمران خان کا کہناہے کہ جو کہتے ہیں ہم نیوٹرلز ہو کر پیچھے ہو گئے ہیں کیا یہ ان کا پاکستان نہیں؟ معیشت نیچے جائے گی تو کیا نقصان نیوٹرلز کیلئے نہیں ہوگا؟
اسلام آباد پالیسی انسٹی ٹیوٹ سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ ان لوگوں کا پاکستان میں کیا انٹرسٹ ہے جن لوگوں کو ہم پر مسلط کیا گیا ہے؟
ان کا مزیدکہنا تھاکہ اس وقت یہ بحث چل رہی ہے کہ اس ملک کے ساتھ ہوا کیا ہے، اکنامک سروے کے مطابق ہمارے دور میں معیشت بہتر ہو رہی تھی، پی ٹی آئی کے دور میں زراعت، انڈسٹری اور دیگر شعبوں میں بہتری آ رہی تھی ، کونسی ایسی قیامت آگئی تھی کہ ہماری حکومت کو بیرونی سازش کے تحت ہٹایا گیا۔
عمران خان نے کہا کہ ہمیں بتایا گیا تھاکہ ہماری حکومت مہنگائی کنٹرول کرنے کی اہل نہیں، ہمارے ساڑھے 3 سال میں اتنی مہنگائی نہیں ہوئی جتنی 2 مہینوں میں ہو گئی ہے، جو قیمت اس وقت قوم لوڈشیڈنگ اور مہنگائی کی صورت میں ادا کر رہی ہے اسکا ذمہ دار کون ہے؟
ان کا کہنا تھا کہ سب کو خوف ہے کہ ہماری معیشت سری لنکا کے حالات کی طرف جا رہی ہے، اگر ایسا ہوا تو نیشنل سیکیورٹی کے لئے سب سے بڑا مسئلہ ہوگا۔انہوں نے مزید کہاکہ ملٹری سیکیورٹی ایک طرف ہے،معاشی سیکیورٹی اتنی ہی اہم ہے، جو چور ڈاکو ہم پر مسلط کیے گئے ان کے1100 ارب روپے معاف کیے گئے۔
Students can Download the Rajasthan 11th Class syllabus 2023 From Official website as Pdf Format. Syllabus for Arts, Science, Commerce All Streams is Available as PDF format. Rajasthan Board has Recently Rajasthan 11th Class Syllabus Upload the syllabus for Class 11th, Students who are Preparing for the Rajasthan 11th Class Final Exam Subject wise RBSE 11th Syllabus 2023 Pdf File Collected From our website Available here on this page for the sake of the students.Interested Students Start Downloading the Rajasthan Board 12th Arts, Science, Commerce Syllabus 2023 From the Direct Links provide at the end of the page. Also,
ReplyDelete