پی ٹی آئی کی 5 مخصوص نشستوں کے نوٹیفکیشن کا معاملہ، الیکشن کمیشن سے بڑی خبر سامنے آ گئی - Pak Jobs Bank

Latest Jobs, Mechanical Engineering, Jobs,Cricket Live Match, News

Post Top Ad

Saturday, July 2, 2022

پی ٹی آئی کی 5 مخصوص نشستوں کے نوٹیفکیشن کا معاملہ، الیکشن کمیشن سے بڑی خبر سامنے آ گئی

 

پنجاب میں پی ٹی آئی کی 5 مخصوص نشستوں کا نوٹیفکیشن جاری کرنے کیلئے الیکشن کمیشن نےکام شروع کر دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی کی  3 خواتین اور 2 اقلیتی امیدواروں کو کاغذات کی تصدیق کیلئے طلب کرلیا ہے۔ ای سی پی کےریٹرننگ آفیسر عبدالحمید ان پانچوں امیدواروں سے ملاقات کریں گے۔


ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی کے پانچوں امیدواروں کو اپنے بیان حلفی جمع کرانے کی ہدایت کر دی گئی ہے،  اور ایک دو دن میں 5 مخصوص نشستوں پر نوٹیفکیشن جاری کئے جانے کا امکان ہے۔

 واضح رہے کہ لاہور ہائیکورٹ نے پنجاب اسمبلی کی پانچ مخصوص نشستوں پر نوٹیفکیشن جاری کرنے سے متعلق پی ٹی آئی کی درخواست کو منظور کرتے ہوئے الیکشن کمیشن کو جلد ان نشستوں کا نوٹیفکیشن جاری کرنے کا حکم دیا تھا۔


دوسری جانب الیکشن کمیشن آف پاکستان کو پنجاب اسمبلی کی 5 نشستوں سے متعلق لاہور ہائیکورٹ کا فیصلہ موصول ہوگیا ہے، جس کے بعد ای سی پی نے ترجیحی لسٹ کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے مجوزہ ممبران سے ڈکلیئریشنز مانگ لئے ہیں۔


ذرائع کے مطابق الیکشن کمیشن نے نے خواتین نشستوں پر بتول جنجوعہ، سائرہ رضا اور فوزیہ عباس جبکہ  اقلیتی نشستوں پر حبکوک گل اور سیموئیل یعقوب کو ڈکلیئریشن جمع کرانے کی ہدایت کی ہے۔


1 comment:

  1. Indian School Certificate Year 2023 Examination. guardians or parents This is a significant development for the 2023 ISC 12th class annual examination. Parents, take some time to focus on your kids. Solution to the 2023 ISC 12th Specimen Question Paper and Subject-specific Practice For those students who want to perform well in the ISC class 12th exams in 2023, the previous year's exam questions and the solved question papers are both very helpful. ISC 12th Class Books Students may obtain a clear concept of the kinds of questions that will be asked in the ISC 12th Examination 2023 with the aid of these sample question papers.

    ReplyDelete

Post Top Ad