اہم اتحادی جماعت نے حکومتی اتحاد سے الگ ہونے کا واضح عندیہ دے دیا - News Updates

Mechanical Engineering, Jobs,Cricket Live Match, News

Post Top Ad

بدھ، 15 جون، 2022

اہم اتحادی جماعت نے حکومتی اتحاد سے الگ ہونے کا واضح عندیہ دے دیا

 

بلوچستان نیشنل پارٹی کے سربراہ سرداراخترجان مینگل نے کہاہے کہ اگر حکومت نے روش نہ بدلی، ان کا یہی رویہ رہا،  تو ان کے ساتھ چلنا مشکل ہوگا،وزیراعظم کو وقت دیاہے اگر وہ ڈیلیور نہیں کرسکے تو پھر ہم اپنا فیصلہ کریں گے۔


تفصیلات کے مطابق بلوچستان نیشنل پارٹی کے سربراہ سردار اختر مینگل نے گزشتہ شب سندھ اسمبلی کے باہر سندھ پولیس کی جانب سے لاپتہ افراد کیلئے دئیے گئے دھرنے پر تشدد اور گرفتاریوں کے خلاف شدید ردعمل کا اظہار کیا ہے۔

پارٹی ذرائع کے مطابق سردار اختر جان مینگل نے وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنااللہ اور وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ سے رابطہ کیا اور لاپتہ افراد کے اہل خانہ پر تشدد کی  شدید مذمت کرتے ہوئے برہمی کا اظہار کیا۔  سردار اختر مینگل نے واضح کیا کہ اگر حکومت کی یہی روش اور روایت رہی تو حکومت کے ساتھ چلنا مشکل ہوگا جس پروفاقی وزیر داخلہ اوروزیراعلیٰ سندھ نے تمام گرفتار افراد کی رہائی کا حکم دیتے ہوئے واقعہ پر انکوائری کرنے کا حکم دیا۔

بعد ازاں  سردار اختر جان مینگل اور ایم پی اے گوادر میر حمل کلمتی کی خصوصی ہدایت پر رات کو زبیر کلمتی کی قیادت میں بی این پی کے رہنماؤں اور ورکرز کی کثیر تعداد پولیس تھانہ پہنچ گئی اور تمام گرفتار بلوچوں کے رہا ہونے تک وہیں تھے، اس موقع پر لواحقین نے پارٹی رہنما کا شکریہ ادا کیا۔ 

 


1 تبصرہ:

  1. Rajasthan board of secondary education conducts 9th class exams for all the residents of Rajasthan people, Rajasthan board will conduct 9th class exams this year from march and the Rajasthan 9th BSER 9th Textbook 2023 Textbook 2023 for this Rajasthan 9th Textbook 2023 is going to declare on 1st week of June in the official website of RAJASTHAN Board. Rajasthan board of secondary education conducts 9th class exams for all the residents of Rajasthan people, Rajasthan board will conduct 9th class exams this year from march and the Rajasthan 9th Textbook 2023 for this Rajasthan 9th Textbook 2023 is going to declare on 1st week of June in the official website of RAJASTHAN Board.

    جواب دیںحذف کریں

Post Top Ad