گورنر کی جانب سے پنجاب اسمبلی کا اجلاس ایوان اقبال میں طلب، چوہدری پرویز الٰہی بھی میدان میں آ گئے - News Updates

Mechanical Engineering, Jobs,Cricket Live Match, News

Post Top Ad

بدھ، 15 جون، 2022

گورنر کی جانب سے پنجاب اسمبلی کا اجلاس ایوان اقبال میں طلب، چوہدری پرویز الٰہی بھی میدان میں آ گئے

 

اسپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الٰہی نے گورنر پنجاب کا  ایوان اقبال میں طلب کردہ اسمبلی اجلاس غیر قانونی قرار دے دیا۔

پنجاب اسمبلی کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے  پرویز الٰہی نے کہا کہ ان کی زیر صدارت اجلاس پہلے سے جاری تھا، اجلاس برخاست کرنے کیلئے رولز کے تحت گورنر سیکرٹری اسمبلی کو لکھتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ اسمبلی کے ہوتے ہوئے کہیں اجلاس نہیں ہوسکتا اور نہ ہی اسپیکر کی موجودگی میں ڈپٹی اسپیکر اجلاس کی صدارت کرسکتا ہے۔

اسپیکر پنجاب اسمبلی  کا کہنا تھا کہ عطاتارڑ کے معاملے کوبھی متعلقہ فورم پر اٹھایا جائے گا۔
یاد رہے کہ گزشتہ روز گورنر پنجاب محمد بلیغ الرحمان نے پنجاب اسمبلی کا 40 واں اجلاس برخواست کر کے اسمبلی کا 41 واں اجلاس آج سہ پہر 3 بجے ایوان اقبال میں طلب کر لیا ہے۔


کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Top Ad