خواجہ آصف کیخلاف عمران خان کاہرجانہ کیس میں اہم پیش رفت - News Updates

Mechanical Engineering, Jobs,Cricket Live Match, News

Post Top Ad

بدھ، 15 جون، 2022

خواجہ آصف کیخلاف عمران خان کاہرجانہ کیس میں اہم پیش رفت

        
اسلام آباد کی مقامی عدالت نے سابق وزیراعظم عمران خان کی جانب سے وفاقی وزیر خواجہ آصف کے خلاف ہرجانہ کیس میں وکلاء نے عمران خان کے بیان پر جرح کی۔ عمران خان نے کہا کہ جمائمہ کے بھیجے گئے 36 ملین روپے راشد علی خان نے بطور دوست اور فنانشل ماہر ادا کئے تھے۔
سماعت کے دوران عمران خان ویڈیو لنک کے ذریعے عدالت پیش ہوئے جبکہ خواجہ آصف کے وکلاء عدالت میں پیش ہوئے، سماعت شروع ہونے پر خواجہ آصف کے وکیل کی جانب سے اعتراض کے بعد عدالت نے ویڈیو لنک کے ذریعے جرح کو ریکارڈ کرنے سے روک دیا جس کے بعد جرح کے دوران سابق وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ 1996 سے شوکت خانم بورڈ کا چیئرمین ہوں، اب تک اس کے بعد کوئی چئیرمین نہیں بنا، میں نہیں سمجھتا کہ میری بہن سیکریٹری بورڈ آف گورنر رہی ہیں، راشد علی خان کو میں دوستی کی وجہ سے جانتا ہوں، اس کا فنانس میں تجربہ ہے۔
وکیل نے استفسار کیا کہ بنی گالہ خریدنے میں کیا راشد علی خان آپ کے نمائندہ تھے؟،جس پر چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ نمائندہ نہیں اس نے بطور دوست کی حیثیت میں یہ ٹرانزیکشن کی تھی، راشد علی خان کا فنانشل معاملات میں تجربہ تھا، انہوں نے دوست کی حیثیت میں یہ ٹرانزیکشن کی، میری سابقہ بیوی کے بھیجے گیے 36 ملین روپے راشد علی خان نے ادا کئے تھے، میں ٹریولنگ کر رہا تھا، قسطیں دینا پڑنا تھیں اس لیے اس کو کہا تھا کیونکہ فنانس جانتا تھا۔
چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان سے ویڈیو لنک جرح کے ذریعے جرح کے دوران بجلی چلی گئی جس پر عدالت نے عمران خان کے وکیل سے کہاکہ آپ رابطہ کر لیں، واٹس ایپ پر آخری سوال کا جواب لے لیتے ہیں؟،جس پر عمران خان کے وکیل نے کہاکہ بنی گالہ میں جیمر لگے ہوتے ہیں، رابطے میں تھوڑا ایشو ہے۔ عدالت نے کیس کی مزید سماعت7جولائی تک ملتوی کردی۔

1 تبصرہ:

  1. Students can Take the Printout of Karnataka PUC II Syllabus 2023 and Start Preparing by Taking Notes From the Karnataka 1st Year PUC Syllabus 2023. The Individual Previous Question for Both Mediums 1st PUC Syllabus 2023 Given Below. Students can Take the Printout of Karnataka PUC II Syllabus 2023 and Start Preparing by Taking Notes From the Karnataka 1st Year PUC Syllabus 2023. The Individual Previous Question for Both Mediums Given Below.

    جواب دیںحذف کریں

Post Top Ad